۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں عید الاضحی کے دوران آلائشیں اٹھانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن سینٹرل مینجمنٹ
ید الاضحی کے دوران آلائشیں اٹھانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن سینٹرل مینجمنٹ سسٹم پر جلد مکمل کرنے کی ہدایت، جو کمپنیزشہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوتاہی برتیں گی ان پر جرمانے عائد کئے جائیں گے اور شوکاز دیاجائے گا،قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لئے بیگز فراہم کرنے کی ہدایت،تمام اضلاع میں انفارمیشن ڈیسک بنانے، کیمپ لگانے اور شہریوں کی راہنمانی کے لئے ہر کیمپ میں دو ورکرزتعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی
کراچی۔۔۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں عید الاضحی کے دوران آلائشیں اٹھانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن سینٹرل مینجمنٹ سسٹم (CMS)پر جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کمپنیز گاڑیوں کی رجسٹریشن اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوتاہی برتیں گی ان پر جرمانے عائد کئے جائیں گے اور شوکاز دیاجائے گا،اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن کے علاوہ تمام اضلاع کے متعلقہ ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور نجی کمپنیز کے نمائندگان موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن سے گاڑیوں کی آمدورفت اور آلائشیں اٹھانے کے آپریشن کو ہر وقت مانیٹر کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو اس مقدس موقع پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کمپنیز کوہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لئے بیگز فراہم کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں انفارمیشن ڈیسک، کیمپ اور شہریوں کی راہنمانی کے لئے ہر کیمپ میں دو ورکرزتعینات کئے جائیں گے۔ شہری بیگز میں آلائش رکھ کر ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اہلکاروں کو دیں ان اقدامات کا مقصد شہر کو آلودگی سے پاک رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کچرا اور آلائشیں الگ الگ اٹھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ آلائشیں اٹھانے کے کام میں مزید تیزی لائی جا سکے، اور بھالومٹی بھی پارکوں اور گرین میں استعمال میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عید سے پہلے آلائش اٹھانے والی تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبر اور ڈرائیور کی تفصیلات بھی جلد از جلد فراہم کی جائے۔ آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹس پر ٹرینچز کی کھدائی کا کام آخری مراحل میں ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ پرموجودتمام وزن مشین فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے تمام مشینوں کی مینٹینس یقینی بنائیں تاکہ عید کے دنوں میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے آپریشن کے لئے تمام مشینری، چونے اور فیومیگیشن کے انتظامات یقینی بنانے اورکچرے اور آلائشوں کے ٹرک کو ترپال سے کورکرکے لینڈ فل سائٹس لے جانے کی ہدایت کی۔