...
Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

یم این اے عبدالقادر پٹیل نے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کے ہمراہ ضلع کیماڑی کے یارڈ میں نجی کمپنی کی تمام مشینری کا معائنہ کیا

یم این اے عبدالقادر پٹیل نے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کے ہمراہ ضلع کیماڑی کے یارڈ میں نجی کمپنی کی تمام مشینری کا معائنہ کیا
لوگوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے اور کچرا کھلی جگہ پھینکنے سے روکنے کے لئے آگاہی مہمات کے اقدامات کرنے کی ہدایت

کراچی() ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کے ہمراہ ضلع کیماڑی کے یارڈ میں نجی کمپنی کی تمام مشینری کا معائنہ کیااس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس میمن اورمتعلقہ افسران اور کمپنی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے ضلع کیماڑی میں صفائی ستھرائی کے تسلی بخش اقدامات اور کام میں مزید بہتری کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیماڑی میں صفائی سے متعلق شہریوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔ انہوں نے وہاں پر موجود سینیٹری ورکرز سے بھی بات چیت کی انکے مسائل پوچھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ انکے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔تاکہ وہ مزید محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام انجام دیں انہوں نے مزیدہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے اور کچرا کھلی جگہ پھینکنے سے روکنے کے لئے آگاہی مہمات کے مثبت اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ، ٹاؤن چیئرمین اور یوسی چیئرمین آگاہی فراہم کرنے میں تعاون کریں گے۔اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ فش ہاربر اتھارٹیز کے ساتھ معاہدے کے مطابق ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے فش ہاربر اتھارٹیزکے علاقوں میں صفائی کے کام آغاز کردیا ہے اور عارضی ڈمپنگ پوائنٹس سے جمع شدہ کچرا بھی صاف کردیا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے گھروں سے سوکھا اور گیلا کچرا الگ الگ لینے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں تاکہ قابل استعمال کچرے کی ری سائیکلنگ کا عمل شروع کیا جا سکے۔ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اقدامات کو سراہاانہوں نے کہا کہ یہ عمل خوش آئندہے کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے فش ہاربر اتھارٹیز کے علاقوں میں صفائی کے کام کا آغاز کردیا ہے۔ اس موقع پر نجی کمپنی کے جنرل منیجر نے کچرا اٹھانے کے آپریشن کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی