...
Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

چیف سیکریٹری سندھ اور کمشنر کراچی کی ہدایت پرمنیجنگ ڈائریکٹرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی سربراہی میں نیشنل ہائی وے کی سڑکوں کے کنارے مٹی صاف کرنے کا کام جاری ہے

نیشنل ہائی وے کی سڑکوں کے کنارے تقریباً30 ٹن مٹی صاف کردی گئی ہے۔منزل پمپ سےگلشن حدید تک تقریباً25 کلو میٹرروڈصاف کردی گئی ہے، شہر کی داخلی اور خارجی راستوں کی صفائی کا کام جاری ہے

کراچی( )چیف سیکریٹری سندھ اور کمشنر کراچی کی ہدایت پرمنیجنگ ڈائریکٹرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی سربراہی میں نیشنل ہائی وے کی سڑکوں کے کنارے مٹی صاف کرنے کا کام جاری ہے،تفصیلات کے مطابق ضلع ملیرمیں منزل پمپ سےگلشن حدید تک تقریباً25 کلو میٹرروڈکی مٹی صاف کردی گئی ہے جبکہ مزید 5کلو میٹر روڈ کی صفائی کا کام جاری ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے شہر کی تمام داخلی اور خارجی راستوں کو صاف ستھراکرنے کی مہم جاری ہے۔ دیگر تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے کی سڑکوں کے کنارے سے تقریباً30 ٹن مٹی صاف کی گئی ہے مزید اگلے ٹریک کی صفائی کا کام جاری ہے اس سلسلے میں میں ٹریکٹر بلیڈ کی مدد سے مٹی اٹھانے کے بعدمینول سوئپنگ کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل صاف کرنے کے بعد صفائی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی