Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی دوسری صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے،اندرونِ سندھ دیگرشہروں میں کام کے لئے جائزہ رپورٹ تیار کرنے کی منظوری، کنٹریکیٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

کراچی ( ) وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و رورل ڈویلپمنٹ سندھ اور چیئرمین صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کادوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب، مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان شیخ، مئیر لاڑکانہ انور علی نواز،ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالدحیدر شاہ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس ڈبلیو ایم بی، امتیاز علی شاہ،ڈپٹی سیکریٹری فنانس، تبریز مری، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی سروش حشمت لودھی ودیگر موجود تھے۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اجلاس میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی شہادت پر ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی،بعدازاں اندرونِ سندھ کے دیگرشہروں لاڑکانہ ڈیویژن گڑھی خدا بخش، نوڈیرو، رتوڈیرو،بدھا، ڈوکری، بکرانی ٹاؤن،ٹنڈو جام، سہیون و دیگر شہروں میں کام کرنے کے لئے جائزہ رپورٹAssessment) (تیار کرنے کی منظوری دی، سکھر کی لینڈ فل سائیٹ کی دیکھ بھال کے لئے متعلقہ صفائی کرنے والی کمپنی کے کام کا دائرہ کار بڑھانے کی جائزہ رپورٹ تیار کرنے کی منظوری،جام چاکرواور گوند پاس کراچی کے لئے بھی نئے ٹینڈر کرنے کی منظوری دی گئی، لونی کوٹ لینڈفل سائٹ حیدرآباد کی دیکھ بھال کا کام وہاں کی متعلقہ صفائی کرنے والی نجی کمپنی کے کام میں شامل کرنے کے لئے جائزہ رپورٹ (Assessment)بنانے کی منظوری دی گئی، بجٹ 2023-2024 کی منظوری،ضلع ملیر، غربی اور کیماڑی میں کام میں مزید بہتری اور توسیع کے لئے معاہدے پر نظرثانی کرنے اور ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں کرنے کے لئے بات چیت کرنے کی منظوری دی گی، اس کے علاوہ ضلع شرقی میں نجی کمپنی کے کام کی معیاد مکمل ہونے پر کچھ مہینوں کے لئے کام میں توسیع اور کام میں مزید بہتری کے لئے بات چیت کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری اورپہلی اسٹیرنگ کمیٹی کے مینٹس آف میٹنگ کی منظوری بھی دی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی