Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈیویژنل بورڈ کی منظوری دے دی

کراچی () وزیر بلدیات سندھ اور چیئرمین صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید غنی کی زیر صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کاپہلا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے ممبران،مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب،مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر،ایڈیشنل کمشنرون کراچی سحرافتخار، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس ڈبلیو ایم بی، امتیاز علی شاہ،وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش حشمت لودھی،ایڈیشنل سیکریٹر لوکل گورنمنٹ لیاقت علی بھٹی، اے ڈی سی سکھر عبدالستار، ڈپٹی سیکریٹری فنانس، تبریز مری، اے ڈی سی حیدرآبادنجیب جمالی، نے شرکت کی۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اجلاس میں کراچی، حیدرآباد، اورسکھرکے ڈیویژنل بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی، اس سلسلے میں غیر مستقل ممبران (Non Permanent Members)جوکہ دو ٹیکنیکل ماہراکیڈیمیاAcademia سے،ایک ممبر این جی او سے اور ایک ممبر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ٹیکنیکل مہارت رکھنے والے افراد پر مشتمل ہونگے۔اجلاس میں ڈیویژنل بورڈکراچی، حیدرآباد اور سکھر کے ممبران کی منظوری دے دی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی