سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
نیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ ، عید الاضحیٰ انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ۔
عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں کنٹی جنسی پلان پر بریفنگ، کلیکشن پوائنٹس وائز تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت، آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے 99 کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔
کراچی۔۔۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سید امتیاز علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں حکمت عملی مرتب دی گئی۔اجلاس میں کنٹی جنسی پلان پر بریفنگ دی گئی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اجلاس میں عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں کلیکشن پوائنٹس وائز تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی جس میں کلیکشن پوائنٹس اور ہر یوسی میں مشینری، سوزوکیوں اور عملہ کی تعداد درج ہوں۔دیگر تفصیلات میں آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے کراچی کے سات اضلاع میں ذون وائز 99 کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔جبکہ حیدرآباد، سکھراور لاڑکانہ میں 40 کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے عیدالاضحی پلان میں مزید بہتری اور تبدیلی کے بعد اگلے ہفتے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ پرموجودتمام وزن مشین فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے تمام مشینوں کی مینٹینس یقینی بنائیں تاکہ عید کے دنوں میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے آپریشن کے لئے تمام مشینری اور چونے کے انتظامات یقینی بنانے اور آلائشوں کے ٹرک کورڈ(Covered)کرکے لینڈ فل سائٹس لے جانے کی بھی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں عید کے چار روز تک آپریشن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ معمول کا کچرا بھی بلا تعطل اٹھانے کے لئے پلان بنایا گیا ہے۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی، تمام متعلقہ ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز، نجی کمپنیز اور حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سے آن لائن عہدیداران موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کنٹریکٹرز کو کلیکشن پوائنٹس،اور آلائشوں کو مدفون کرنے کے مقامات پر لائٹس، کیمپس لگانے، پانی ودیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آگاہی مہم کے لئے اقدامات اور تمام بلدیاتی اداروں بالخصوص یوسی چیئرمین اور دیگر ایجنسیز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ عیدالاضحی پر عوام کو ریلیف فراہمی ترجیح ہے۔ تمام زونز میں شکایتی مراکز فعال رکھے جائیں۔