Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی واپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز چیئرمین نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی سے ملاقات کی

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی واپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز چیئرمین نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی سے ملاقات میں علاقوں کے مسائل اور انکے حل پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں عید الاضحی آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

کراچی ( ) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی واپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز چیئرمین نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقوں میں صفائی ستھرائی کے مسائل اور انکے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،علاوہ ازیں عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور لینڈفل سائٹ تک پہنچانے کے انتظامات پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں ٹاؤنز میں درپیش صفائی کے مسائل، کوڑا کرکٹ کے بروقت اٹھانے، اور عید الاضحی آپریشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا کام سو فیصد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ اور منتخب نمائندوں کے درمیان کوآرڈینیشن مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل اس وقت حل ہونگے جب دونوں ادارے مل کر کام اورتعاون کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچرا گھر سے اٹھاناشہریوں کا بنیادی مسئلہ ہے اس کے حل کے لئے کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف نہ صرف قانونی کاروائی ہونی چاہئے بلکہ انکی سرپرستی کرنے والوکی بھی نشاندہی ہونی چائیے۔ سالڈ ویسٹ کے اہلکار گھروں سے بروقت کچرااٹھائیں گے تو عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس میمن جبکہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹر فواداحمد، رضوان عبدالسمیع، نصرت اللہ، ظفراحمد، محمد یوسف، فراز حسیب، فاروق نعمت اللہ، عاطف علی خان، ایس ایم مظفرکے علاوہ دیگر موجود تھے۔ملاقات میں تمام ٹاؤنزچیئرمین نے اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کی صورتحال اورعیدالاضحی کے موقع پر آلائش آپریشن کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔تمام اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں اس موقع پرایس ایس ڈبلیو ایم بی کے کنسلٹنٹ فرحان لودھی نے مزید منصوبوں، اور ضلع شرقی میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے نئے ٹینڈرمیں ترجیحات کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی