Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ، کی ہدایت پر کلیکشن پوائنٹس اور عید الاضحی انتظامات کے سلسلے میں اسکاؤٹ اور دیگر عملے کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

عیدالاضحی کلیکشن پوائنٹس پرایپ کے ذریعے گاڑیوں کی اسکینگ کرکے ویریفیکیشن کی جائے گی
ویریفیکیشن کے لئے اسکاؤٹس ودیگر عملے کو ٹریننگ دی گئی، آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے 99 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں، آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے خندقوں کی کھدائی کا کام مکمل ہوگیا ہے

کراچی۔۔۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سید امتیاز علی شاہ کی زیرِ صدارت کلیکشن پوائنٹس پر انتظامات کے سلسلے میں اسکاؤٹس ودیگر عملہ جو کلیکشن پوائنٹس پر تعینات کئے جائیں گے، ڈائریکٹر ایم اینڈ ای صابر شاہ نے ٹریننگ دی۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر99 کلیکشن پوائنٹس پرایپ کے ذریعے گاڑیوں کے بارکوڈاسکینگ کرکے گاڑیوں کی ویریفیکیشن کی جائے گی جس سے گاڑیوں کی آمدورفت کو بہتراور شفاف انداز سے مانیٹر کیا جا سکے گے یہ ایپ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لنک ہوگی جہاں یہ معلوم ہوسکے گا کہ گاڑی کس کلیکشن پوائنٹس سے آرہی ہے۔ تمام گاڑیوں میں جی پی ایس(GPS) کوآرڈینیٹس بارکوڈ بنادئیے گئے ہیں۔ دریں اثنا ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے متعلقہ افسران سے عیدلااضحی انتظامات کے سلسلے میں مکمل بریفنگ لی۔ آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے خندقوں کی کھدائی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے افسران سے کہا کہ عوام کو کہیں بھی شکایات کا موقع نہ ملے تمام افسران و عملہ اپنی بھرپورذمہ داری نبھائیں، انہوں نے آلائشوں کی گاڑیاں ترپال سے ڈھکنے اور اوورلوڈ نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کنٹریکٹرز کو کلیکشن پوائنٹس،اور آلائشوں کو مدفون کرنے کے مقامات پر لائٹس، پانی ودیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آگاہی مہم کے لئے اقدامات اور تمام بلدیاتی اداروں بالخصوص یوسی چیئرمین اور دیگر ایجنسیز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ عیدالاضحی پر عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔ تمام زونز میں شکایتی مراکز فعال رکھے جائیں گے۔شہری اپنی شکایات 1128 پر درج کرائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ