Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ، صفائی ستھرائی کے معاہدہ کو ریوائز کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔

ضلع غربی، ملیر، کیماڑی اور ضلع شرقی کی صفائی ستھرائی کے لئے نئے آپریشنل پلان، اورنجی کمپنیز کو ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں ادائیگی کے لئے بات چیت کا آغاز کردیا گیا،ضلع ملیر، غربی اور کیماڑی میں کام کرنے والی کمپنیز کی مشینری اور گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی ویریفیکیشن مکمل ہوگئی ہے

کراچی( )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے مطابق ضلع غربی، ملیر، کیماڑی اور ضلع شرقی کے معاہدے کی معیاد کے اختتام سے پہلے نئے آپریشنل پلان، اورنجی کمپنیز کو ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں ادائیگی کے لئے بات چیت کا آغاز کردیا گیاہے۔ اس موقع پر ٹیکنیکل اور لیگل ایکسپرٹ، کنسلٹینٹ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ آفتاب سومرو، ودیگر افسران موجود تھے۔ضلع ملیر، غربی اور کیماڑی میں کام کرنے والی کمپنیز نے بتایا کہ مشینری اور گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی ویریفیکیشن مکمل ہوگئی ہے جبکہ ضلع شرقی میں ویریفیکیشن ابھی جاری ہے۔ اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ نئے آپریشنل پلان میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوسی وائزنئے آپریشنل پلان، جس میں روزانہ کچر ے کی مقدار، ٹرانسپورٹ، مشینری، عملہ اور تمام ریسورسس کی مکمل تفصیلات موجود ہوں، گھر گھر سے کچرا اٹھانے کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لئے کمپنیز سینٹری ورکرز کی بھرتی اپنے پے رول پرکریں تاکہ تنخواہیں ٹائم پر اور سرکاری مقرر شدہ تنخواں کے مطابق دی جائے۔ پلان میں عملے کی ٹریننگ، کچرے کو علیحدہ اٹھانے کی حکمت عملی،غیر قانونی طریقے سے کچرا چننے والے افراد کا ڈیٹابھی شامل کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع شرقی کی مشینری اورگاڑیوں کی ویری فیکیشن بھی اگلے ہفتے تک مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔ اور تمام کمپنیزنئی مشینری کا پروپوزل بھی جمع کرائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ معاہدے کو ریوائیز کرنے کیلئے ٹائم لائن پر توجہ دیں تاکہ بروقت معاہدے کا عمل مکمل کیا جاسکے اور اینڈ ٹو اینڈ سلوشن یقینی بنایا جاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی