Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، عید الاضحیٰ انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔

عید الاضحی کے موقع پر میں تمام ٹاؤن چیئرمین اور یوسی چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،مئیر کراچی۔۔آلائشوں کو بروقت اٹھایا جائے گا، عوامی آگاہی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں،
آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے ٹوٹل 8خندقیں اور، 100 کلیکشن پوائنٹس بنا ئے جائیں گے
عوام کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1128 اور ہر ضلع میں شکایتی مراکز بنادئیے گئے ہیں

کراچی۔۔۔مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی زیرصدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے دفترمیں عید الاضحی کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا گیا اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ امتیاز علی شاہ، تمام ٹاؤنز کے چیئرمین اور متعلقہ دیگر افسران نے شرکت کی، مئیر کراچی نے اس موقع پر کہا کہعید الاضحی کے موقع پر تمام ٹاؤن چیئرمین اور یوسی چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،آلائشوں کو بروقت اٹھایا جائے گااس سلسلے میں عوامی آگاہی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے ٹوٹل 8خندقیں اور 100 کلیکشن پوائنٹس بنا ئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر تمام ٹاؤن چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو شکایات کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ عوام کوہم سے بہت امیدیں ہیں اور ہم یہ عزم لے کر آئیں ہیں کہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادپر حل کریں گے۔ سولڈ ویسٹ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔عملہ ہر گلی محلوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام بروقت انجام دیں۔انہوں کلیکشن پوائنٹس اوردیگر مقامات پرچونے کا چھڑکاؤ اور اسپرے یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ سید امتیاز علی شاہ نے عیدالاضحی کے انتظامات اور مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آلائش آپریشن کے سلسلے میں تمام پروسس سے آگاہ کیا انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ عیدالالضحی کے سلسلے میں جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائیٹ جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی گوٹھ پر کھدائی کا کام آخری مراحل میں ہے اور ٹوٹل 8 خندقیں بنائی جائیں گی جبکہ علاقوں سے آلائشیں جمع کرکے کلیکشن پوائنٹس اور پھر لینڈفل سائٹ خندقوں میں منتقل کی جائیں۔ عیدالاضحی کے 4روز آپریشن کیلئے اضافی گاڑیاں اورلیبر تعینات کئے جائیں گے۔اس موقع پرتمام ٹاؤن چیئرمین نے آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور کلیکشن پوائنٹس تک پہنچانے میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔مئیر کراچی نے کہا کہ بالترتیب تمام علاقوں کے مسائل حل ہونگے ابھی ہمیں عیدالاضحی آپریشن پر بھرپورتوجہ دینی ہے تاکہ عوام کومقدس فریضے کی ادائیگی میں کوئی دقت درپیش نہ ہو۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ