میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہیلپ لائن 1128 کی سروسزچوبیس گھنٹے فعال کرنے اورشکایت کے فوری ازالے کے لئے 32 فون لائنز اور ایپ لنک کرنے کی سروسز کا افتتاح کیا
میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہیلپ لائن 1128 کی سروسزچوبیس گھنٹے فعال کرنے اورشکایت کے فوری ازالے کے لئے 32فون لائنز اور ایپ لنک کرنے کی سروسز کا افتتاح کیا
کراچی ()میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہیلپ لائن 1128 کی سروسزچوبیس گھنٹے فعال کرنے اورشکایت کے فوری ازالے کے لئے 32 فون لائنز اور ایپ لنک کرنے کی سروسز کا افتتاح کیا اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ عیدالضحی کے موقع پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اچھے اقدامات کئے ہیں سزوسز کی فراہمی کے لئے تربیت یافتہ عملہ اور بروقت متعلقہ افسران تک شکایات کی رسائی اور اسکے حل کے لئے خودکار نظام پر منتقل کرنے سے موثر اور منظم کام انجام دیا جائے گا۔اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس میمن،ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد نجی کمپنی کے نمائندے نے میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1128 پر جیسے ہی شکایات موصول ہوگی شکایت ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ایپ جو کہ 1128 کے خودکارنظام سے لنک ہے کے ذریعے متعلقہ ضلع کے آفیسرز کو بروقت منتقل کی جائے گی اور شکایت حل ہونے کے بعد شکایت کنندہ کو مطلع کرنے کے لئے ایک فون خودکارنظام کے تحت شکایت کنندہ کو کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ آپکی شکایات کا ازالہ کردیا گیاہے۔ اگر کوئی شہری کال کرتا ہے اور وہ کال سنی نہیں جاسکی تو ہمارے نمائندے جوابی فون کرتے ہیں۔ مئیر کراچی نے اس موقع پر کمپلین سینٹر کا دورہ بھی کیا اور تمام مراحل کاتفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے انھوں نے کہا کہ تمام انتظامات انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دئیے جائیں، عید کے دنوں میں وہ کمپلین سینٹر کا دورہ کرکے تمام شکایات کی اپ ڈیٹ خود بھی چیک کریں گے۔