ضلع وسطی لیاقت آباد زون اور ضلع کورنگی ماڈل زون میں خصوصی صفائی مہم، بیک لین (گندی گلیوں)سے جمع شدہ کچرا اٹھانے کے کام کا آغازکردیا گیا ہے، مہم دو مہینے تک جاری رہے گی، شہری کچرا بیک لین میں پھینکنے کے بجائے ڈسٹ بن میں ڈالیں، ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی شہریوں سے اپیل
کراچی () منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر ضلع وسطی لیاقت آباد زون اور ضلع کورنگی ماڈل زون میں خصوصی صفائی مہم کے تحت بیک لین (گندی گلیوں)سے جمع شدہ کچرا اٹھانے کے کام کا آغازکردیا گیا ہے، یہ مہم دو مہینے تک جاری رہے گی جس میں تمام گلیوں کو کلیئر کرکے متعدد ٹن کچرا لینڈفل سائٹ پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گندی گلیوں کو متعدد بار صاف کیا گیا ہے لیکن صورتحال یہ ہے کے صفائی کے دوران بھی لوگ اپنے گھرکی کھڑکیوں سے کچرا گندی گلیوں میں پھینکتے رہتے ہیں اس بارے میں آگاہی اوربار بار منع کرنے کے باوجود گلیاں متعدد بارصاف کرنے کے بعد کچھ عرصے میں ہی دوبارہ کچرے سے بھر جاتی ہیں جبکہ صفائی کے دوران لوگوں کااس طرح کچرا کھڑکیوں سے پھینکنا کام کرنے والے سینیٹری ورکز کے لئے بھی تکلیف کا باعث ہوتا ہے کیونکہ اکثر کچرا ان پر گرتاہے۔ اس سلسلے میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کچرا بیک لین میں پھینکنے کے بجائے ڈسٹ بن میں ڈالیں اور گلیوں کو صاف رہنے دیں اور صفائی کے دوران گلیوں سے کچرا نکالنے والے سینیٹری ورکر کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح شہریوں کو آلودگی سے پاک اور صاف ماحول فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں شہریوں کا تعاون انکے خاندان کی صحت کا ضامن ہے انہوں نے اپیل کی کہ شہر کو آلودگی سے پاک اور صاف رکھنے میں تعاون کریں یہ کام مسلسل کرنے کاہے اور سب کے تعاون کے ساتھ مثبت نتائج حاصل ہونگے بحیثیت ذمہ دار شہری تعاون کرتے ہوئے کچرا تھیلوں میں بند کرکے مقررہ جگہ پر رکھیں یا کچرا دان میں ڈالیں،کچرا کھلی جگہ یا نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ