سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا
متوقع مزیدبارش کے سلسلے ایمرجنسی نافذ رہے گی، ایم ڈی سالڈویسٹ نے علاقوں کا دورہ کرکے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا معائنہ کیا، رات گئے تک عملے نے پانی کی نکاسی کا کام انجام دیا، ریلیف کیمپ لگا دئیے گئے ہیں
کراچی() منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا انہوں نے ضلع وسطی، ضلع ملیر، ضلع شرقی و دیگر اضلاع کا دورہ کیا، اس سلسلے میں سڑکوں پر موجودتمام ڈرین چوک پوائنٹس کھولنے کا کام گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھا۔ جبکہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر متوقع مزید بارش کے سلسلے میں رین ایمرجنسی نافذرہے گی اور عملہ شفٹوں میں تعینات رہے گا۔دیگر تفصیلات میں عملے نے رات گئے تک سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا کام انجام دیا اس کے علاوہ نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکالاگیا۔شہریوں کی سہولت اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ بھی لگادئیے گئے ہیں۔ شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام افسران و عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرااٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ شکایات درج کرانے کے لئے ہیلپ لائن نمبر1128 اور واٹس ایپ نمبر 03181030851پر رابطہ کریں۔ یا ایس ایس ڈبلیوایم بی کی ایپ (SSWMB Complaints Karachi)ڈاؤن لوڈ کریں شکایتی مراکز فعال ہیں۔ شہریوں سے مزید التماس ہے کہ بارش میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔