.منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی سے پروجیکٹ ڈائریکٹر گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ڈار انٹرنیشنل کنسلٹینٹ اور ایشین لوکل کنسلٹنٹ کے وفدنے ملاقات کی
کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈار انٹرنیشنل کنسلٹینٹ وفدکی ایم ڈی سالڈ ویسٹ سے ملاقات، گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کے سلسلے میں بریفنگ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے سالڈ ویسٹ کی کارکردگی کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔
کراچی ( ) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی سے پروجیکٹ ڈائریکٹر گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ڈار انٹرنیشنل کنسلٹینٹ اور ایشین لوکل کنسلٹنٹ کے وفدنے ملاقات کی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے وفد کوایس ایس ڈبلیو ایم بی کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تفصیلی بریفنگ میں گھر سے کچرا اٹھانے، سڑکوں کی مکینیکل صفائی اور دھلائی، جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ پر کچرے کو تلف کرنے کے طریقہ کار اور مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ موجودہ دونوں لینڈ فل سائٹ پر کچرے کی ڈمپنگ کی جا رہی ہے جبکہ تیسری لینڈ فل سائٹ دھابے جی کی ہے جو کہ 3000 ایکڑ پر مشتمل ہے اسے سائنٹفک بنیاد پر مختلف لیئرز میں بنایا جائے گا اور ہر طرح کے کچرے کے لئے ایک الگ ایریامخصوص کردیا جائے گا جیسے کہ میونسپل ویسٹ، میڈیکل ویسٹ، انڈسٹریل ویسٹ وغیرہ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے دیگرسوک ایجنسیز اور چیلینجز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈار انٹرنیشنل اور ایشین انٹرنیشنل کے وفد نے جی آئی ایس میپ، لوکیشن اور دیگر ڈیٹا مہیا کرنے کی درخواست کی انہوں نے بتایا کہ گریٹرکراچی ریجنل پلان 2047 بنانے کے لئے کراچی کے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ڈیٹا جمع کرنے کا مقصد کراچی کے انفراسٹرکچر، لینڈ اور دیگر یوٹیلیٹیز کے بارے میں آگاہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ معلومات گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047کی حکمت عملی بنانے کے لئے بہت موثر ثابت ہوگی۔اورانفرااسٹرکچر بنانے کے فیوچر پلان کے لئے بھی مفید ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی موثر اورپائیدار ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔بعدازاں انہوں نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مفید معلومات فراہم کرنے کے لئے ایم ڈی سالڈ ویسٹ اور ایس ایس ڈبلیوایم ڈی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ڈیٹا فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تعمیروترقی کے لئے جو بھی تعاون درکار ہوگا فراہم کیا جائے گا۔