Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی صدارت میں محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا

محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس،ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی امام بارگاہوں و جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی،چونے کے چھڑکاؤ، زائرین کی سہولت کے لئے کیمپ لگانے، اورجلوس کے ساتھ خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت
کراچی(  )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی صدارت میں محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس میمن، نجی کمپنیز کے عہدیداران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی نجی کمپنیز کے نمائندوں نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ کومحرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں کے منتظمین، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ رابطہ کرکے انتظامات کے لئے کوآرڈینیشن کریں اورعلاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کا معائنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص جلوس کے راستوں، مجالس، امام بارگاہوں ومساجد کے اطراف صفائی کے لئے ٹیمیں تعینات کریں جہاں ضرورت ہو اضافی عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کی  انہوں نے کہا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ چونے کے چھڑکاؤ کا کام بھی یقینی بنا یا جائے گا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے بتایاکہ امام بارگاہوں وجلوس کے منتظمین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہیں شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا،دس محرم کو زائرین کی سہولت کے لئے کیمپ بھی لگا ئے جائیں گے جہاں زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام نجی کنٹریکٹرزکو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور ترجیحی بنیاد پر سارے انتظامات مکمل کریں۔انہوں نے علاقوں سے کچرا اٹھانے، کچرا کنڈیوں اورجی ٹی ایس سے کچرا اٹھانے کا کام بروقت کرنے کی بھی ہدایت کی۔دیگر تفصیلات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شکایتی مرکز چوبیس گھنٹے فعال ہے ہیلپ لائن نمبر 1128 اور کمپلین ایپ Complaints Karachi)   (SSWMBپر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام متعلقہ افسران و عملہ امور کی انجام دہی کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کورآڈینشن میں رہیں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ