Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پرعیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن

آلائشیں اٹھانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن سینٹرل مینجمنٹ سسٹم پر کرنے کی ہدایت، افسران اور نجی کمپنیزکے افسران کو تکنیکی نظام پرٹریننگ فراہم کردی گئی۔ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے اور 1128 کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کے لئے شکایتی مرکز کاافتتاح چند روزمیں کیا جائے گا ایم ڈی سالڈویسٹ

کراچی( ) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پرعیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن سینٹرل مینجمنٹ سسٹم (CMS) پر کرنے کے لئے سالڈ ویسٹ کے افسران اور نجی کمپنیزکے افسران کو تکنیکی نظام پرٹریننگ فراہم کردی گئی۔ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی سربراہی میں ڈائریکٹر ایم اینڈ ای صابر شاہ اور سوفٹ وئیرکمپنی کے نمائندے نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ جس طرح کچرے کی گاڑیوں کی رجسٹریشن سی ایم ایس پر موجود ہے اور ایس ایس ڈبلیوایم بی کی گاڑیوں کی ٹریکنگ اس سسٹم کے ذریعے کرتے ہیں اسی طرح عیدالاضحی کے سلسلے میں آلائش آپریشن کو مربوط، ٹرانسپیرنٹ اور منظم نظام بنانے کے لئے سسٹم میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت آلاشیں اٹھانے والی گاڑیوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آلائش کے ٹرک کا وزن مختص کردیا گیا ہے کوئی بھی ٹرک مقررہ وزن سے زیادہ لینڈ فل سائٹ پرلائے گا تو آٹومائز سسٹم اسے مسترد کردے گاانہوں نے کہا کہ بغیر ترپال کے آنے والی گاڑیوں پر بھی جرمانے عائد ہونگے۔آلائش اور کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے ترپال کے کلر الگ الگ ہونگے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ٹریننگ میں ہدایت دیتے ہوئے نجی کمپنیز کو کہا کہ جلد از جلد آلائشیں اٹھانے والی اضافی گاڑیوں کی رجسٹریشن سسٹم پر ممکن بنائیں بغیر رجسٹریشن کے آنے والی گاڑیاں خودکار نظام کے تحت ریجیکٹ ہو جائیں گی۔تمام کمپنیز آلائشوں کے لئے شہریوں کو بیگ فراہم کرے گی انہوں نے مزید بتایا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے اور 1128 کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کے لئے شکایتی مرکز کاافتتاح چند روزمیں کیا جائے گا جہاں پر تربیت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے عوام کی شکایات سنے گا اور انہیں بروقت متعلقہ افسران تک پہنچائے گا۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گے تمام افسران اپنی ذمہ داری خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے ضلع کیماڑی فش ہاربر اتھارٹیز کی حدود میں کام کرنے والے افسران اور کمپنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فش ہاربر اتھارٹیز کی جانب سے ایس ایس ڈبلیوایم بی کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے مجھے امید ہے کہ آلائش آپریشن کے انتظامات بھی بہترین طریقے سے انجام دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس میمن، سیکریٹری مبین شیخ، تمام افسران، نجی کمپنیز کے افسران موجود تھے جبکہ ضلع سکھراور لاڑکانہ سے افسران آن لائن موجود تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ