سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
منیجنگ ڈائریکٹر،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر پی ایس ایل دس ایونٹ کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات جاری ہیں
سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت پی ایس ایل ایونٹ کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات جاری ہیں، میچ کے آغاز اور اختتام پر صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے
کراچی( )منیجنگ ڈائریکٹر،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر پی ایس ایل دس ایونٹ کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات جاری ہیں۔ضلع شرقی میں تین شفٹوں میں 50اضافی سینیٹری ورکرز، 2 سپروائزرکے علاوہ تین شفٹوں میں 12 مشینری نیشنل بینک اسٹیڈیم کے اطراف اور اسٹیدیم کے اندرکام کے لئے استعمال کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ 240 لیٹرز 50 ڈسٹ بن اور 10 کیوبک میٹر کے 3 کنٹینرزاسٹیڈیم کے اندراضافی رکھے گئے ہیں۔ صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے کھیل کے آغازسے پہلے،کھیل کے دوران کچرا چننے اور کھیل کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم کے اندراور اطراف تین شفٹوں میں صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔اہم شاہراہوں میں بالخصوص شاہراہ فیصل، کلفٹن ائیرپورٹ کارساز روڈ اسٹیڈیم روڈ ڈالمیاروڈ ڈرگ روڈ یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر و دیگر اہم شاہراہوں پر عملہ تعینات ہے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے متعلقہ افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل بین الاقوامی ایونٹ ہے اسکا منعقد ہونا پاکستان کی پہچان اور اعزاز کی بات ہے لہذا ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ٹیم بھرپور طریقے سے امور انجام دیں اور بین الاقوامی کھلاڑیوں اور شہریوں کو شکایت کا موقع نہ دیں خصوصی توجہ دے کر صفائی کے معیار کو برقراررکھنے کے لئے مثبت اقدامات اورموثر حکمت عملی پر کام کریں۔