Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی زیرصدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے دفترمیں عید الاضحی کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقدہوا

عید الاضحی کے موقع پر میں ٹاؤنز چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے،مئیر کراچی۔۔آلائشوں کو بروقت اٹھایا جائے گا، عوامی آگاہی کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں، آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے7خندقیں اور، 100 کلیکشن پوائنٹس بنا ئے جائیں گے، عوام کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1128 چوبیس گھنٹے فعال رہے گا، ہر ضلع میں شکایتی مراکز بنائیں جائیں گے

کراچی۔۔۔مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی زیرصدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے دفترمیں عید الاضحی کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقدہوا مئیر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر ٹاؤنز چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے انتظامات کئے گئے ہیں اور عوامی آگاہی کے لئے بھی بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو عیدالاضحی کے مقدس موقع پرپاک و صاف ماحول فراہم کیا جاسکے۔ اجلاس میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی، ٹاؤنز چیئرمین، متعلقہ افسران اور صفائی ستھرائی کاکام انجام دینے والی نجی کمپنیز کے عہدیداران نے شرکت کی،مئیر کراچی نے کہا کہ آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے 7خندقوں کی کھدائی کا کام جاری ہے جبکہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں تقریباً100 کلیکشن پوائنٹس بنا ئے جا رہے ہیں۔آلائش گھر سے اور علاقوں سے اٹھانے کے لئے آٹھ ہزار سے زائدسینیٹری ورکرز و دیگر اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم کے اہلکار آلائش کے علاوہ بھالومٹی بھی اٹھائیں گے بھالومٹی جی ٹی ایس پر رکھی جائے گی اور ٹی ایم سی کی درخواست پر پارکوں اور گرین بیلٹس کے لئے مفت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس سال سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے آلائش کے لئے بیگز فراہم کئے جائیں گے۔ عید الاضحی کے موقع پر ٹاؤنز چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو شکایات کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ عوام کوہم سے بہت امیدیں ہیں اور ہم یہ عزم لے کر آئیں ہیں کہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادپر حل کریں گے۔ سولڈ ویسٹ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔عملہ ہر گلی محلوں سے آلائشیں بروقت اٹھانے کے بعد چونے کے چھڑکاؤ اورکلیکشن پوائنٹس اوردیگر مقامات پر اسپرے یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے عیدالاضحی کے انتظامات اور مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آلائش آپریشن کے سلسلے میں تمام پروسس سے آگاہ کیا انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ عیدالالضحی کے سلسلے میں جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائیٹ جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی گوٹھ پر کھدائی کا کام جاری ہے۔ جبکہ علاقوں سے آلائشیں جمع کرکے کلیکشن پوائنٹس اور پھر لینڈفل سائٹ خندقوں میں منتقل کی جائیں گی۔ عیدالاضحی کے5 روز آپریشن کیلئے اضافی گاڑیاں اورلیبرکا پلان مرتب دے دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ٹاؤنز چیئرمین نے آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور کلیکشن پوائنٹس تک پہنچانے میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔مئیر کراچی نے کہا کہ بالترتیب تمام علاقوں کے مسائل حل ہونگے ابھی ہمیں عیدالاضحی آپریشن پر بھرپورتوجہ دینی ہے تاکہ عوام کومقدس فریضے کی ادائیگی میں کوئی دقت درپیش نہ ہو۔

اڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی