Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی کا دورہ

Dated: 21-5-25
مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ضلع جنوبی میں کچرا ریسائیکل پلانٹ مٹیریل ریکوری فیسلیٹی کو علیحدہ اور پلاسٹک کو ریسائکل کرکے سیوریج مین ہولزکے ڈھکن و دیگر اشیاء بنانے کے اقدامات خوش آئند ہے، پروجیکٹ ابھی ترقیاتی مراحل میں ہے بڑے پیمانے پرکچرے کو قابل استعمال بنانے اورشہر سے کچرے کے خاتمے کا ویژن ہے، میئرکراچی

کراچی() مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کے ہمراہ ضلع جنوبی میں کچرا ریسائیکل پلانٹ،مٹیریل ریکوری فیسیلیٹی(MRF) کا دورہ کیا،انہوں نے دورے کے دوران کہا کہ پلاسٹک اور دیگرکچرے کوقابل استعمال بنانے کے لئے کچرے کو علیحدہ کرنے اور حاصل ہونے والے کارآمد کچرے کو ریسائکل کرنے کے اقدامات خوش آئند ہیں۔انہوں نے آئسس کمپنی کے پلانٹ پر پلاسٹک ریسائکل سے سیوریج مین ہولزکے ڈھکن بنانے کے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ترکیہ کمپنی آئسس کے ڈائریکٹر ضیا الدین، جنرل منیجر وراثت وارث و دیگر موجود تھے۔مئیر کراچی نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ اورضلع جنوبی میں صفائی کا کام انجام دینے والی کمپنی آئسس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پرکچرے کو قابل استعمال بنانے اورشہر سے کچرے کا خاتمہ ہمارا ویژن ہے اس طرز کے اقدامات کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لئے متعدد پروجیکٹس پر کام جاری ہے جلد ہی شہر کی صفائی میں نمایا تبدیلی نظر آئے گی۔ آئسس کمپنی کے ڈائریکٹر ضیاا لدین نے مئیر کراچی کو بریفنگ میں بتایا کہ ایم آر ایف پلانٹ پرکلفٹن کے ایریا سے گھر گھر سے اور اپارٹمنٹ سے کچرا لایا جا رہا ہے اور پلانٹ پر پلاسٹک، گتہ، ریپر ودیگر اشیاء کو علیحدہ کیا جاتا ہے اور اس کی گڈیاں بنا کر قابل استعمال بنانے کے لئے فراہم کردیا جاتا ہے اس عمل سے کچرے کی کم مقدار لینڈ فل سائٹ پہنچتی ہے زیادہ تر کچرا قابل استعمال بنا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک سے مضبوط سیوریج مین ہولزکے ڈھکن بنائے گئے ہیں جبکہ ابھی دیگر اشیاء بنانے کے لئے تجربات کئے جارہے ہیں یہ پروجیکٹ ابھی ترقیاتی مراحل میں ہے جلد ہی اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی