Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، عیدالاضحی انتطامات کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

عیدالاضحی کے موقع شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے یوسیزچیئرمین کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن رکھنے کی ہدایت، آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے 8 خندقیں اور،ہر ضلع میں آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے 99 کلیکشن پوائنٹس بنا ئے جائیں گے،شہریوں کی شکایت کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے، کچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جائے گی۔۔ میئر کراچی

کراچی۔۔۔مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے بلاتفریق یوسیزچیئرمین کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن رکھیں شہریوں کی شکایت کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے، پچھلے سال کوآرڈینیشن کے ذریعے اچھا کام انجام دیا گیا تھا مجھے امید ہے کہ اس سال مزید بہتر انداز سے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کلیکشن پوائنٹس اوردیگر مقامات پرچونے کا چھڑکاؤ اور اسپرے یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی، اور ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی کوآرڈینیشن سے کچرا پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پرایم ڈی سید امتیاز علی شاہ نے عیدالاضحی کے انتظامات اور مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے آلائش آپریشن کے سلسلے میں تمام حکمت عملی سے آگاہ کیا انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ عیدالالضحی کے سلسلے میں جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائیٹ جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی گوٹھ پر8 خندقیں بنائی جائیں گی۔ جبکہ تمام اضلاع میں آلائشیں جمع کرنے کے لئے ٹوٹل 99، یوسی وائز کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے۔عیدالاضحی کے 5روز آپریشن کیلئے اضافی گاڑیوں اورلیبرکے انتظامات کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن، تمام اضلاع کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور نجی کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے مزید بتایا کہ شکایات کے بروقت ازالے کے لئے تمام اضلاع میں شکایتی مراکز بنا دئیے گئے ہیں جس کی تفصیلات سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھی شہریوں کو فراہم کی جائے گی۔ ہیلپ لائن نمبر1128 پر شفٹوں میں عملہ تعینات کیا جائے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ