سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
مئیرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے بھینس کالونی ضلع ملیرمیں ڈیری ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکی بھینس کالونی ڈیری ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات
جانوروں کے فضلے سے بائیوگیس بنانے کے پروجیکٹ پر بات چیت ہوئی،
شہر،نالوں اور سمندر کو آلودگی بچانے کے لئے جانوروں کے فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے ریسائیکل کے اقدامات انتہائی اہم ہے،
سب سے بڑی بھینس کالونی میں آٹھ سے دس لاکھ مویشی ہیں جن سے تقریباً 6000 ہزارٹن فضلہ روزانہ پیدا ہوتا ہے
کراچی ()مئیرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے بھینس کالونی ضلع ملیرمیں ڈیری ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی اس موقع پرمتعلقہ یونین کونسل بھینس کالونی3 کے چیئرمین جاوید ککو، ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع ملیر، نجی کمپنیز آئسس اور ہینگزوکے عہدیداران موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کچرے اور جانوروں کے فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے اور شہر،نالوں اور سمندر کو آلودگی بچانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ضلع جنوبی میں آئسس کمپنی نے پائیلیٹ پروجیکٹ کے تحت بائیوڈوم لگا کر گیس بنانے کاکامیاب تجربہ کیا ہے اس پروجیکٹ کو بڑے پیمانے پر کرنے اور تمام اضلاع میں آغاز کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع ملیرمیں بھینس کالونی دنیاکی سب سے بڑی بھینس کالونی ہے یہاں جانوروں کے فضلے کو پروسس کرکے بائیوگیس بنانے کا منصوبہ ہے۔تاکہ شہر کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ کوبتایا کہ سب سے بڑا سلاٹر ہاؤس بھی اسی ضلع میں ہے یہاں تقریباً آٹھ سے دس لاکھ مویشی ہیں جن سے تقریباً 6000 ہزارٹن فضلہ روزانہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے اقدامات قابل تحسین ہیں اس پروجیکٹ کے آغاز سے نہ صرف ماحول آلودگی سے پاک ہوجائے گا بلکہ فضلہ کو بائیوگیس میں تبدیل کرنے سے اسے مناسب استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ایسوسی ایشن نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ فضلہ محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانا بھینس کالونی کی انتظامیہ کے لئے بھی ایک مسئلہ رہا ہے جبکہ ان اقدامات سے انہیں بھی ریلیف ملے گا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے بائیو گیس کے پلانٹ نصب کرنے کے لئے بھینس کالونی سے متصل کے ایم سی کی زمین کا بھی دورہ کیامیئر کراچی نے اس سلسلے میں زمین فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایس ڈبلیوایم بی کی نجی کمپنیز جلدازجلد پروپوزل بنا کردیں گی اور تمام کمپنیز کی رضامندی سے اس مقصد کے لئے جلد ہی ایم او یو سائن کیا جائے گا۔