عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کئی اضلاع کے دورے کئے اس موقع پر انکے ہمرا ہ ڈپٹی مئیرکراچی سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی اور متعلقہ افسران موجود تھے
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت عیدالاضحی آپریشن عید کے دوسرے دن بھی صبح سے جاری ہے، دو دن میں تقریبا37ہزارٹن سے زائد آلائشیں خندقوں میں دفن کی گئیں، مئیر کراچی کا ایم ڈی سالڈ ویسٹ کے ہمراہ کراچی کے مختلف اضلاع کا دورہ، شہریوں سے ملاقات، کلیکشن پوائنٹس پر انتظامات کا معائنہ کیا،شہرکی بڑی شاہراہوں کو دھونے کا فیصلہ کیا ہے، عرق گلاب پانی کا اسپرے،چونے کاچھڑکاؤ اور فیومیگیشن کیا جائے گا،۔ کوتاہی پر شوکاز نوٹس دیئے گئے ہیں۔ میئر کراچی
کراچی()عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کئی اضلاع کے دورے کئے اس موقع پر انکے ہمرا ہ ڈپٹی مئیرکراچی سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ انہوں نے کورنگی، لانڈھی، قائدآباد، ملیر، ڈسٹرکٹ سینٹرل، ابراہیم حیدری، گلستان جوہر، گلبرک، راشدمنہاس روڈ، نیوکراچی، بلدیہ و دیگر علاقوں کا دورہ کرکے آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔بعد ازاں پریس بریفنگ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو روز میں تقریباً 37 ہزارٹن سے زائد آلائشیں لینڈ فل سائٹ پر دفن کی جا چکی ہیں۔تقریباً17ہزار آٹھ سو چھ ٹن جام چاکرو،تقریباً 15 ہزارچارسوچھیانوے ٹن گوندپاس اورتقریباً 4ہزار دوسوپینتالیس ٹن جی ٹی ایس شرافی پر پہنچائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہرکی بڑی شاہراہوں کو دھونے کا فیصلہ کیا ہے،بدبو اور آلودگی کے خاتمے کے لئے عرق گلاب پانی کا اسپرے،چونے کاچھڑکاؤ اور فیومیگیشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل سے جب سے قربانی کا آغاز ہوا ہے میں اور سالڈ ویسٹ کی ٹیم گراؤنڈ پر ہیں کوشش ہے کہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، نظام میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش ہوتی ہے پچھلے سال پرفارمنس اچھی تھی اس سال مزید بہتر کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک میں نے جہاں دورہ کیا ہے آلائش آپریشن اطمینان بخش ہے جہاں جہاں کمی دیکھی تھی فوراً ایکشن لیااور بہتری عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نیوکراچی میں مجھے انتظامات زیادہ مناسب نہیں لگے اس لئے اضافی مشینری لگواکر صفائی کروائی۔ جن کمپنیز کنٹریکٹرزکی کوتاہی تھی انہیں شوکاز نوٹس دیئے گئے ہیں کلیکشن پوائنٹس رات تک کلیئر کردیئے گئے تھے آج رات بھی کلیئر کردئیے جائیں گے۔ آلائشیں اٹھانے اوردفن کرنے کا کام رات تک جاری رہے گااور جو کلیکشن پوائنٹس خالی ہوتے جائیں گے چونے کا چھڑکاؤ اور فیومیگیشن کیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے خامیوں کی نشاندہی کی۔