Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

عالمی ماحولیاتی دن کے موقع پرمینیجنگ ڈائریکٹرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی سربراہی میں شجرکاری اور آگاہی واک کی گئی

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ترکیہ کمپنی آئسس کے زیراہتمام عالمی ماحولیاتی دن کے موقع پرآگاہی واک کی گئی اور پودے لگائے گئے، پودوں سے آلودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔۔ ایم ڈی امتیاز علی شاہ

کراچی() سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ترکیہ کمپنی آئسس کے اشتراک سے عالمی ماحولیاتی دن کے موقع پرایم ڈی سالڈ ویسٹ سید امتیاز علی شاہ نے ضلع جنوبی فرئیر ہال کے پارک میں پودے لگائے اس موقع پر کمپنی کے سی ای او، بائراملی BAYRAMALI CIHANOGLUنے بھی پودے لگائے، بعد ازاں آگاہی واک کی گئی۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی سربراہی میں آگاہی واک میں شرکاء نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے اس موقع پر افسران و عملے کے علاوہ کمپنی کے عہدیداران ڈائریکٹر، ضیاالدین، مسٹرمتین ٹیکن METIN TEKIN و دیگر معززین نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھ میں بینرز اٹھائے تھے جس پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے آگاہی اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لئے پیغامات درج تھے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ امتیاز علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور درختوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں پودے ہی ماحول کو صاف رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم آلودگی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اس کے لئے ہمارے دو پائلیٹ پروجیکٹ میں کچرے اور بالخصوص پلاسٹک کو ری سائیکل کیا جارہا ہے، ہمارے دو جی ٹی ایس بلدیہ اور شرافی پر کچرا ری سائیکل کر کے آرگینک کھاد، پلاسٹک دانہ، اور پلاسٹک فلیکس پہلے ہی بنایا جا رہا ہے اب پولی تھین بیگ کو دانے میں تبدیل کرکے دانے سے پلاسٹک کے ڈسٹ بن بنائے گئے ہیں جبکہ دیگر اشیاء بھی بنائی جا سکیں گی۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ ذمہ دار شہری ہونے کا فرض نبھاتے ہوئے کچراکھلی جگہ نہ پھینکیں کچرا صرف کچرے دان میں ڈالیں۔ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار نبھائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی