
ضلع لاڑکانہ میں کچرے کو ریسائیکل کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کی اشدضرورت ہے،لینڈ فل سائٹ کے لئے ناکافی جگہیں مسائل کا باعث ہو سکتی ہیں اورماحولیاتی خطرات اور صحت کے خدشات کوبھی بڑھاسکتی ہیں۔ موثر حکمت عملی تمام مسائل کا حل ہے۔ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ
کراچی ()ضلع لاڑکانہ میں کچرے کو ریسائیکل کرنے کے منصوبے پر کام کرنے کی اشدضرورت ہے،لینڈ فل سائٹ کے لئے ناکافی جگہیں مسائل کا باعث ہو سکتی ہیں اورماحولیاتی خطرات اور صحت کے خدشات کوبھی بڑھاسکتی ہیں۔ موثر حکمت عملی تمام مسائل کا حل ہے۔ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے ان خیالات کا اظہار ضلع لاڑکانہ میں لینڈ فل سائٹ کے لئے زمین کی تلاش اور موجودہ شناخت کی گئی زمین کو لینڈ فل سائٹ کے لئے مختص کرنے کے حوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن ایس ایس ڈبلیو ایم بی غلام عباس میمن،ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورنمنٹ آفتاب احمدموجود تھے جبکہ ڈی سی ضلع لاڑکانہ شرجیل نور چنہ چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ کنسلٹنٹ انوائرونمنٹ فرحان لودھی آن لائن موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے کہا کہ ضلع لاڑکانہ میں لینڈ فل سائٹ اور جی ٹی ایس کے لئے 20 ایکٹر شناخت کی گئی زمین ناکافی ہے جبکہ ضلع لاڑکانہ میں چار ٹاؤن میں سے تین ٹاؤن کی یوسیز کی حدود بڑھا دی گئی ہیں اس کے علاوہ متصل ضلع میں نئے شامل ہونے والے علاقے رتوڈیرو ٹاؤن میونسپل کمیٹی، نوڈیروٹاؤن کمیٹی، گڑھی خدا بخش یوسی، باڑہ ٹاؤن کمیٹی، ڈھوکری ٹاؤن کمیٹی، اورباکرانی مدباہویوسی کا حصہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی ہدایت پر ان علاقوں کی صفائی ستھرائی کا کام سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری میں شامل ہے توسیع کئے گئے علاقوں میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ کے لئے مزید زمین درکار ہوگی اوران علاقوں کی آبادی اور کچرے کی جنریشن کا ڈیٹا بھی درکار ہوگا۔ جبکہ موجودہ شناخت کی گئی زمین بھی آئندہ کچھ سالوں کے بعدناکافی ہوگی لہذا انہوں نے ڈی سی ضلع لاڑکانہ سے کہا کہ جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ کے لئے مزید زمین تلاش کریں اورجی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ کو ماڈرن بنانے اور کچرے کو ری سائیکل کرنے کے لئے شہریوں کو آگاہی دیں اور منصوبے تیار کریں تاکہ کچرے کی مقدار میں نہ صرف کمی لائی جا سکتی ہے اور شہر کوماحول دوست بنایا جا سکتا ہے انہوں نے ڈی سی لاڑکانہ کو تجویز دی کے ایسے منصوبوں پر کام کیا جائے جس سے لینڈفل سائٹ کا مسئلہ بھی حل ہواور شہریوں کو بہتر ماحول بھی میسر آسکے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہم نے اقدامات کاآغاز کردیا ہے جبکہ ہمارا ویژن ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر کچرے کی ری سائیکل کے منصوبوں پر کام کیا جائے۔اس موقع پر ڈی سی لاڑکانہ نے بتایا کہ ضلع لاڑکانہ میں وسیع ایریا پر مشتمل خالی زمین جو کہ لینڈ فل سائٹ کے لئے مناسب ہو موجود نہیں ہیں ٹکڑوں میں زمین موجود ہے جسے لینڈ فل سائٹ کے لئے استعمال میں نہیں لایا جا سکتا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کنسلٹنٹ فرحان لودھی کو ہدایت کی کہ وہ ضلع لاڑکانہ کی انتظامیہ کے تعاون سے ڈیٹا پر کام کریں اور مزید زمین کی شناخت،کچرے کی ریسائیکل کے منصوبے اورزمین کو بہتر استعمال میں لانے کے حوالے سے جلدفزیبلیٹی تیار کریں تاکہ اسٹیرنگ کمیٹی کی منظوری کے بعد کام کاآغاز کیا جا سکے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی