Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی ہدایت پرعیدالفطر کے سلسلے میں عید کے دوران ایمرجنسی نافذ رہی

عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران صفائی کا کا م معمول کے مطابق جاری رہا، عیدگاہوں و مساجد، امام بارگاہ، پارکس، اور فوڈاسٹریٹ کے اطراف صفائی اور چونے کے چھڑکاؤکا کام یقینی بنایا گیا۔
ایم ڈی سالڈ ویسٹ کے کراچی اور حیدرآبادکے مختلف علاقوں کے دورے، آپریشن کے حوالے سے افسران نے بریفنگ دی

کراچی ( ) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی ہدایت پرعیدالفطر کے سلسلے میں عید کے دوران ایمرجنسی نافذ رہی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ضلع کراچی، حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کئے۔تفصیلات کے مطابق عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران صفائی کا کا م معمول کے مطابق جاری رہا، عیدگاہوں و مساجد، امام بارگاہ، پارکس، اور فوڈاسٹریٹ کے اطراف صفائی اور چونے کے چھڑکاؤکا کام یقینی بنایا گیا۔اس سلسلے میں اضافی سینیٹری ورکرز اورمشینری علاقوں میں تعینات کی گئی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کراچی اور حیدرآبادکے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا انہوں نے حیدرآباد میں آپریشن کے حوالے سے افسران سے بریفنگ لی۔ تمام اضلاع میں شکایتی مراکز فعل رکھے گئے اور شکایت کا بروقت ازالہ یقینی بنایا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ