Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ کی سربراہی میں بارش کے پانی کی نکاسی کا کام بلا تعطل جاری ہے

بارش کے پانی کی نکاسی کا کام بلاتعطل جاری رکھنے کی ہدایت، عملہ شفٹوں میں بارش کی نکاسی کا کام جاری رکھے گا،رین ایمرجنسی نافذ، سڑکوں کے اطراف ڈرین ہولز کھولے گئے ہیں،ایم ڈی سالڈ ویسٹ
کراچی()میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ کی سربراہی میں بارش کے پانی کی نکاسی کا کام بلا تعطل جاری ہے، اس سلسلے میں انتظامات کرتے ہوئے سڑکوں پر موجودتمام ڈرین چوک پوائنٹس کھولے گئے۔ اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے عملہ شفٹوں میں تعینات رہے گا اوربروقت سڑکیں کلیئرکی جائیں گی۔کچھ جگہوں پر جہاں نشیبی علاقے ہیں ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکالا جائے گا۔ دیگر تفصیلات میں مئیر کراچی اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ضلع شرقی، ضلع وسطی اور دیگر اضلاع میں مختلف علاقوں کے دورے کئے اورپانی کی نکاسی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور تمام افسران و عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ جبکہ متوقع مزید بارش کے سلسلے میں بھی ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلے میں نجی کنٹریکٹرز کو جلد از جلد کچرااٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ شکایات درج کرانے کے لئے ہیلپ لائن نمبر1128 اور واٹس ایپ نمبر 03181030851پر رابطہ کریں۔ یا ایس ایس ڈبلیوایم بی کی ایپ (SSWMB Complaints Karachi)ڈاؤن لوڈ کریں شکایتی مراکز فعال ہیں۔ شہریوں سے مزید التماس ہے کہ بارش میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ