Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے تحت صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والی تمام نجی کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے علاوہ کچرے کو ری سائیکل کرکے قابل استعمال بنائیں

ضلع جنوبی کی ترکیہ کمپنی آئسس نے شہریوں کی سہولت کے لئے سڑکوں کے اطراف فٹ پاتھ پر تقریباً دو ہزار اسکوائرفٹ پر پیور لگا کر فٹ پاتھ کو پکا کردیا ہے،با قی اضلاع میں بھی نجی کمپنیز شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ

کراچی ( ) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے تحت صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والی تمام نجی کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے علاوہ کچرے کو ری سائیکل کرکے قابل استعمال بنائیں اور شہریوں کوصاف اور اچھاماحول فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں۔ اس سلسلے میں کمپنیز متعدد اقدامات کے لئے لائحہ عمل تیار کررہی ہیں جبکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ضلع جنوبی میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والی ترکیہ کمپنی آئسس نے شہریوں کی سہولت کے لئے کلفٹن شاہراہ فردوسی روڈکے اطراف فٹ پاتھ پر تقریباً دو ہزار اسکوائرفٹ پر پیور لگا کر فٹ پاتھ کو پکا کردیا ہے جس کے بعد سڑکوں کے اطراف فٹ پاتھ کی مرمت کے علاوہ صفائی ستھرائی کے کام میں بھی مزید بہتری نظر آئی ہے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کمپنی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ باقی اضلاع میں بھی نجی کمپنیز شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی