Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے ٹرانسفر گاربیج اسٹیشن (جی ٹی ایس امتیاز) ضلع شرقی میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیاجی ٹی ایس کی حدود میں تقریباًدو سو(200) پودے لگائے جائیں گے

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنے جی ٹی ایس امتیاز پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا،تقریباًدو سو(200) پودے لگائے جائیں گے
مہم کا مقصد ماحول کو آلودگی سے پاک اور ماحول دوست بنانا ہے، ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیروترقی کا کام سوئیپ پروجیکٹ کے تحت جلد تکمیل کیا جائے گا،ماحولیات کے تحفظ کے لئے درخت و پودوں کو نقصان نہ پہنچائیں ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی شہریوں سے تعاون کی اپیل

کراچی () ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے ٹرانسفر گاربیج اسٹیشن (جی ٹی ایس امتیاز) ضلع شرقی میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیاجی ٹی ایس کی حدود میں تقریباًدو سو(200) پودے لگائے جائیں گے، جس میں نیم، بادام، گل موہر و دیگر متعدد اقسام کے پودے شامل ہیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ ہمارا ویژن صفائی ستھرائی کے میعار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کوآلودگی سے پاک صحتمند ماحول فراہم کرنا بھی ہے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے درخت بہت اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے جی ٹی ایس پر پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن فیضان نواز و نجی کمپنی کے افسران موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سوئیپ (SWEEP) پروجیکٹ کے زیر انتظام ماڈرن جی ٹی ایس امتیاز اور اس کے علاوہ تین مزید جی ٹی ایس کی تعمیروترقی کا کام جاری ہے سوئیپ کے تحت تمام پروجیکٹ جلد مکمل کئے جائیں گے ماڈرن جی ٹی ایس کا مقصد کچرے کوباؤنڈری وال کے اندرالگ الگ کرکے محفوظ طریقے سے لینڈ فل سائٹ پہنچایا جائے گا تاکہ ماحول اور بالخصوص اطراف کی آبادی کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔جی ٹی ایس میں کچرے کو علیحدہ کرنے والے ایریا کے اطراف میں پودے اور درخت لگا کر سرسبزو شاداب بنایا جائے گا۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ ہمارا عزم صاف، سرسبز اور خوشحال سندھ ہے اور اس مقصد کے لئے متعدد اقدامات پرکام جاری ہے شہر میں جلد مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔ اس سلسلے میں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ شہر کو صاف رکھنے میں تعاون کریں اورماحولیات کے تحفظ کے لئے درخت و پودوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔بلکہ مزید پودے لگا کر مہم کا حصہ بنیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی