Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

کرسمس کے تہوار اور قائداعظم ڈےکے سلسلے میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکا اجلاس

کرسمس کے تہوارکے سلسلے میں چرچ کے اطراف صفائی اور 25 دسمبرقائداعظم محمد علی جناح ڈے کے موقع پر مزار قائد کے اطراف خصوصی صفائی ستھرائی کے انتظامات کی ہدایت
فیلڈ افسران مانیٹرنگ سسٹم مزید بہتربنائیں۔۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ
کراچی ()میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنسیم الدین میرانی نے صبح سویرے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے سڑکوں اور علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا مزید براں انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کرسمس کے تہوارکے سلسلے میں چرچ کے اطراف اور 25 دسمبرقائداعظم محمد علی جناح ڈے کے موقع پر مزار قائد کے اطراف صفائی ستھرائی کے انتظامات کے سلسلے میں افسران کو ہدایت دیں۔انہوں نے کہا کہ چرچ کے منتظمین کے ساتھ رابطے میں رہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کی جگہ عارضی طور پردوسرے ملازمین کا انتظام کیا جائے تاکہ مسیحی ملازمین اپنی عید بھرپورطریقے سے منا سکیں اور علاقوں میں شہریوں کو شکایت کا موقع نہ ملے اورصفائی کا کام متاثرنہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں بالخصوص چرچ اور مزارقائد کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے کا چھڑکاؤیقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے فیلڈ افسران کو مانیٹرنگ سسٹم مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، مانیٹرنگ افسران نے علاقوں کے انسپیکشن کے بعد ہر علاقے میں عملے، مشینری اور دیگر انتظامات کی رپورٹ پیش کی جس میں سینیٹری ورکرز و دیگر عملے کی سسٹم پر حاضری اور علاقے میں عملی طور پر موجودگی کی تصدیق کی رپورٹ بھی پیش کی گئی،ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے صفائی کوبہتر بنانے کے لئے یوسی وائز مائکرومینجمنٹ کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں سیکریٹری مبین شیخ،ڈائریکٹر ایم اینڈای صابر شاہ اورتمام اضلاع کے انچارجزنے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ جگہوں پر کچرے کے ڈسٹ بن ابھی بھی خراب نظر آرہے ہیں انہیں فوری تبدیل کریں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی