سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
مینجنگ ڈائریکٹر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔
ضلع جنوبی اور ضلع شرقی میں کام کرنے والی کمپنیز کوتمام گاڑیوں میں جلد از جلد ٹریکر لگانے، کمرشل ایریاز میں سینیٹری ورکرز بڑھانے کی ہدایت، کچرا پھیلانے والے افراد کی روک تھام کے لئے سیکشن144کے تحت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ
کراچی( )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع شرقی اور جنوبی میں گاڑیوں میں ٹریکر خراب ہونے کی وجہ سے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مانٹیرنگ پورٹل پرگاڑیوں کی نقل وحرکت کی عکاسی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے مانیٹرنگ کا عمل متاثر ہے لہذا انہوں نے کمپنیز کو ہدایت کی کہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کریں۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ڈائریکٹرایم اینڈ ای صابر شاہ، متعلقہ اضلاع کے ڈائریکٹر ز اور کمپنی کے نمائندگان موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ڈائریکٹر ایم اینڈ ای کو ہدایت کی کہ کمپنیز کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے گاڑیوں کے ٹریکرسالڈ ویسٹ کے مانیٹرنگ سسٹم سے لنک کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر فعال گاڑیوں کو بھی مرمت کے بعد جلد از جلداستعمال کے لئے سڑکوں پر لائیں انہوں نے ایس ایس ڈبلیوایم بی کے متعلقہ افسران سے کہا کہ صبح اپنی نگرانی میں تمام گاڑیاں نکلوائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یارڈسے تمام گاڑیاں فعال ہونے کے بعد آپریشن میں حصہ لیں۔ اس موقع پر کمپنیز نے شکایت کی کہ کچرا چننے والے افراد ڈسٹ بن سے کچرا نکال کر پھیلا رہے ہیں انکے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ڈائریکٹر ضلع شرقی اور جنوبی کو ہدایت کی کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز کو خط لکھ کر آگاہ کریں اور اس مسئلے کی طرف توجہ دلائیں۔تاکہ سیکشن 144کے تحت انکے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمرشل ایریاز کے اطراف صفائی کے لئے سینیٹری ورکرز کی تعدادمیں اضافہ کریں اور غیر حاضرعملے کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائیں۔