Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، طارق علی نظامانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں حکمت عملی مرتب دی گئی

عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں کنٹی جنسی پلان پر بریفنگ، کلیکشن پوائنٹ، ٹرینچز، آلائش اٹھانے کے لئے گاڑیاں اورعملے کی رپور ٹ پیش کرنے کی ہدایت، عیدالاضحی کے دوران کچرا معمول کے مطابق اٹھانے کے لئے بھی حکمت عملی مرتب دینے کی ہدایت کی گئی
کراچی۔۔۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، طارق علی نظامانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں حکمت عملی مرتب دی گئی۔ متعلقہ افسران اور نجی کمپنیزکے عہدیداران کو کنٹی جنسی پلان پر بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے کلیکشن پوائنٹس زون وائزبنانے، کچرا اور آلائشیں الگ الگ اٹھانے، عید سے پہلے گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبر اور ڈرائیور کی تفصیلات کی لسٹ فراہم کرنے و دیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹس پر ٹرینچز بنائی جائیں گی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ پرموجودتمام وزن مشین فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے تمام مشینوں کی مینٹینس یقینی بنائیں تاکہ عید کے دنوں میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے آپریشن کے لئے تمام مشینری اور چونے کے انتظامات یقینی بنانے اور آلائشوں کے ٹرک کورڈ(Covered)کرکے لینڈ فل سائٹس لے جانے کی بھی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں عید کے چار روز تک آپریشن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ معمول کا کچرا بھی بلا تعطل اٹھایا جائے گا۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن، تمام متعلقہ ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور نجی کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کنٹریکٹرز کو کلیکشن پوائنٹس،اور آلائشوں کو مدفون کرنے کے مقامات پر لائٹس، کیمپس لگانے، پانی ودیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں بالخصوص یوسی چیئرمین اور دیگرمیونسپل ایجنسیز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ عیدالاضحی پر عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ مانیٹرنگ کے لئے تمام زونز میں شکایتی مراکز فعال رکھے جائیں گے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کنٹی جنسی پلان دو دن میں ریوائز کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ