Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرتمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں محنت کرنے والے تمام افرادملک اور معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہم انکی خدمات کو تہہ دل سے تسلیم کرتے ہیں

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پرتمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ادارے میں کام کرنے والے تمام افرادملک اور معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہم انکی خدمات کو تہہ دل سے تسلیم کرتے ہیں۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ

کراچی( )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرتمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں محنت کرنے والے تمام افرادملک اور معاشرے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہم انکی خدمات کو تہہ دل سے تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس ڈبلیوایم بی کے تمام ملازمین بالخصوص سینٹری ورکرز، ہیلپرز، ڈرائیورز و دیگر عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ ہمیشہ ہر دن، اور ہر ہنگامی صورتحال میں سب سے آگے بڑھ کر کام کرتے ہیں۔ اپنی چھٹیاں اپنے تہوار کی قربانی دیتے ہیں تاکہ ہمارا شہر صاف رہ سکے۔ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور ہر ادارے کی کامیابی کا راز اچھی ورکنگ ٹیم پر منحصر ہے۔ شہر کی صفائی میں انکا کردارسب سے اہم ہے اور ہمیں انکی خدمات کو ہر سطح پر تسلیم کرنا چاہئے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیک کاٹا گیااور کھانا تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ ضلع کے ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زنے ملازمین کوخراج تحسین پیش کیا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ تمام عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں یہ ہمیشہ ہر دن، اور ہر ہنگامی صورتحال میں سب سے آگے بڑھ کر کام کرتے ہیں۔ اپنی چھٹیاں اپنے تہوار کی قربانی دیتے ہیں تاکہ ہمارا شہر صاف رہ سکے۔ملازمین ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اور ہر ادارے کی کامیابی کا راز اچھی ورکنگ ٹیم پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن آپکا ہے اور ہم آپکی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں آپ ادارے کا حصہ ہیں اوراپنی انتھک محنت سے اس شہر کے لئے کام کر رہے ہیں تاکہ شہر صاف رہے اور شہریوں کو ریلیف ملے۔آج کا دن منانے کا مقصد اس بات کا اعتراف ہے کہ انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ