Skip to contentSkip to main navigation Skip to footer

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سید امتیاز علی شاہ عیدالاضحی میں صفائی ستھرائی کےحوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں کنٹی جنسی پلان پر بریفنگ، کلیکشن پوائنٹ، ٹرینچز، آلائش اٹھانے کے لئے گاڑیاں اورعملے کی رپور ٹ پیش کی گئی، عیدالاضحی کے دوران کچرا معمول کے مطابق اٹھانے کے لئے بھی حکمت عملی مرتب دینے کی ہدایت
کراچی۔۔۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سید امتیاز علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں عیدالاضحی انتظامات کے سلسلے میں حکمت عملی مرتب دی گئی۔ متعلقہ افسران اور نجی کمپنیزکے عہدیداران نے کنٹی جنسی پلان پر بریفنگ دی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے کلیکشن پوائنٹس زون وائزبنائے گئے ہیں۔اجلاس میں کچھ کلیکشن پوائنٹس اورلیبر کی تعدادحتمی نہیں تھی، لہذا ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے عیدالاضحی پلان کوریوائزکرنے کے بعد اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹس پر ٹرینچز بنائی جائیں گی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ پرموجودتمام وزن مشین فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید سے پہلے تمام مشینوں کی مینٹینس یقینی بنائیں تاکہ عید کے دنوں میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے آپریشن کے لئے تمام مشینری اور چونے کے انتظامات یقینی بنانے اور آلائشوں کے ٹرک کورڈ(Covered)کرکے لینڈ فل سائٹس لے جانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اس سلسلے میں عید کے چار روز تک آپریشن جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ معمول کا کچرا بھی بلا تعطل اٹھایا جائے گا۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن طارق نظامانی، تمام متعلقہ ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور نجی کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کنٹریکٹرز کو کلیکشن پوائنٹس،اور آلائشوں کو مدفون کرنے کے مقامات پر لائٹس، کیمپس لگانے، پانی ودیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں بالخصوص یوسی چیئرمین اور دیگر ایجنسیز کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ عیدالاضحی پر عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے گا اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے سلسلے میں چیئرمین اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ واٹس ایپ گروپ بنائیں تاکہ کلوز مانیٹرنگ یقینی بنائی جا سکے۔ تمام زونز میں شکایتی مراکز فعال رکھے جائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ

qurbani notice