سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ عیدالفطر کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے.
عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران صفائی کا کا م بلا تعطل جاری رہے گا، ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے، عیدگاہوں و مساجد، امام بارگاہ، پارکس، اور فوڈاسٹریٹ کے اطراف صفائی اور چونے کے چھڑکاؤکا کام جاری ہے، عید کے دنوں میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز کو اضافی معاوضہ دینے کی ہدایت،۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ
کراچی۔۔۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈسیدامتیاز علی شاہ نے عیدالفطر کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص عید گاہوں،و مساجد،امام بارگاہوں، پارکس،فوڈ اسٹریٹ اورقبرستانوں کے اطراف صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں انہوں نے عیدالفطر کے سلسلے میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں کوکو ئی شکایت کا موقع نہ دیں، عیدالفطر کے دوران کچرا معمول کے مطابق اٹھایا جائے گا، جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائیٹ پرآپریشن بھی بلا تعطل جاری رکھنے اور عوامی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ چاند رات کو دیر تک آپریشن جاری رکھ کر تمام علاقوں سے کچرا اٹھانے کا کام یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ انہوں نے نجی کمپنیزکو عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کام کرنے والے سینیٹری ورکرز کو اضافی معاوضہ دینے کی ہدایت کی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی مشینری، ٹریکٹر،بلیڈ اور ڈی واٹرنگ پمپ کا انتظام رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ تمام اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھراورلاڑکانہ میں شکایتی مراکز فعل رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام عید گاہوں کا دورہ کرکے صفائی کے انتظامات چیک کریں۔اجلاس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز، اور نجی کمپنیز کے عہدیداران جبکہ ضلع سکھر،لاڑکانہ اور حیدرآباد سے افسران آن لائن موجود تھے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے اجلاس میں بتایا کہ سینیٹری ورکرز اور دیگر عملے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عیدالفطر کے دوران شفٹوں میں صفائی کے امور انجام دیں گی۔اس سلسلے میں عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کچرا، کچرے دان میں تھیلیوں میں بند کرکے رکھیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ شکایات کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1128 اورکمپلین ایپ SSWMB Complaints Karachi پر شکایات درج کرائیں۔