سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ملازمین کی صلاحیت کی تعمیروترقیکراچی کے مقامی ہوٹل میں ورک شاپ کا انعقادکیا گیا جس میں ٹرینرز نے ویسٹ مینجمنٹ،عوامی آگاہی
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ملازمین کی صلاحیت کی تعمیروترقیCapacity Building کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ورک شاپ کا انعقاد،ویسٹ مینجمنٹ،عوامی آگاہی، کمیونیکیشن اینڈ لیڈرشپ، کمیونٹی کے ساتھ باہمی روابط و دیگر موضوعات پرتبادلہ خیال کیاگیا
کراچی ( ) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ملازمین کی صلاحیت کی تعمیروترقیCapacity Building کے حوالے سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ورک شاپ کا انعقادکیا گیا جس میں ٹرینرز نے ویسٹ مینجمنٹ،عوامی آگاہی، کمیونیکیشن اینڈ لیڈرشپ، کمیونٹی کے ساتھ باہمی روابط، تکنیکی صلاحیت، بائیوگیس پروجیکٹ و دیگر موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ٹریننگ کا مقصدافسران، عملے اور شہریوں کے درمیا ن کمیونیکیشن، باہمی روابط، آگاہی، رویے جیسے مسائل کو اجاگر کرنا اور انکے حل کے لئے اقدامات پر غور کرنا شامل تھا۔ ٹریننگ کے دوران ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع کی خدوخال، یوسیز، آبادی کو مدنظر رکھ کر کام کے طریقے کار، ویسٹ مینجمنٹ آپریشن، کمیونٹی کے ساتھ باہمی ر وابط، انکی تکنیکی صلاحیت کو بڑھانا،کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب دینے کی ضرورت ہے۔ تمام فیلڈ آفیسرز و عملے کو اپنے کام کے بارے میں مکمل آگاہی ہونی چاہئے،اس کے ساتھ ساتھ انکا برتاؤ اپنے عملے اور شہریوں کے ساتھ کیسا ہونا چاہئے اس کی آگاہی و تربیت گاہے بہ گاہے فراہم کرنے سے انکی صلاحیتوں میں بہتری ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چند سالوں سے مسلسل ٹریننگ فراہم کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں اور مانیٹرنگ کا معیار بھی بہتر ہورہا ہے، اس کے علاوہ شہریوں کے رویوں کو تبدیل کرنے میں بھی اہم کردار اداکررہے ہیں، یہ اقدامات شہر کوصاف رکھنے میں معاون ثابت ہونگے۔ اس موقع پرڈائریکٹرصابر شاہ، ٹرینر عروسہ محسن، ٹرینرتنویر عشرت، ڈاکٹر خلیل الرحمن، ڈاکٹر مجاہد سومرو، وراثت وارث نے موضوعات کمیونیکیشن اینڈ لیڈر شپ، کمیونٹی انگیج منٹ،فنڈامینٹل رائٹ اینڈ پبلک کلائنٹ، انوائرونمنٹ اور ویسٹ مینجمنٹ اینڈ بائیوگیس پروجیکٹ کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کی۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس میمن نے ویلکم خطاب کیاجبکہ ٹریننگ میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے تمام افسران و عملے نے شرکت کی۔