Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹیئر فنڈکے اشتراک سے کامیاب ہریالی حب تجرباتی پروجیکٹ مکمل

Dated:26-11-23
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹیئر فنڈکے اشتراک سے کامیاب ہریالی حب تجرباتی پروجیکٹ مکمل یہ ماڈل کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی نافذ کرنا چاہتے ہیں
پروجیکٹ کے تحت ماڈل یوسیز سے کچرا الگ الگ لینے کے بعد کارآمد بنایا جا رہا ہے،کچن کا کچرا، پلاسٹک کو ریسائکل کرکے کھاد،پلاسٹک فلیکس، دانہ اور دانے سے ڈسٹ بن بنائے گئے ہیں
کراچی () سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور یوکے بیس این جی اوٹیئر فنڈکے اشتراک سے کامیاب ہریالی حب تجرباتی پروجیکٹ کی معیاد مکمل ہونے کے بعد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروجیکٹ کے تحت ماڈل یوسیز سے کچرا الگ الگ لینے کے بعد کارآمد بنایا جا رہا ہے،کچن کا کچرا، پلاسٹک کو ریسائکل کرکے کھاد،پلاسٹک فلیکس، دانہ اور دانے سے ڈسٹ بن بنائے گئے ہیں اس سلسلے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ایس ڈبلیو ایم بی طارق نظامانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہریالی حب پائلیٹ پروجیکٹ کامیاب رہا اب اس سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا اور دیگر ڈسٹرکٹ میں بھی اس میکنزم کو بنانے کے لئے حکمت عملی مرتب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے نہ صرف کچرے کو کارآمدبنایا گیا ہے بلکہ ماڈل یوسیز میں کچرے کو الگ الگ کرکے دینے کے رجحان کو بھی فروغ ملا ہے اس کے علاوہ صحت اور ماحولیاتی فوائد بھی حاصل ہوئے ہیں اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی حاصل ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیئر فنڈ کے کنٹری ڈائریکٹر جوناتھن جانسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت ماڈل یوسیز سے گیلا کچرا اور سوکھا کچراالگ الگ کرکے کھاد اور پلاسٹک کی بوتل اور پولیتھن بیگ سے دانہ یعنی خام مٹیریل بنایا جا رہا ہے،ضلع ملیر اور کیماڑی کی ماڈل یوسیز میں وقتاًفوقتاً آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو کچرے سے پیدا ہونے والے صحت اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔اس کے علاوہ پلانٹ میں کام کرنے کے لئے 76 مقامی افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کے مواقع میسر آئے ہیں معاہدے کا مقصد کچرے سے کام کی اشیاء، کچن کاآرگینک کچرا، پلاسٹک وغیرہ کو ری سائیکل کرکے ماحول کو گرین بناناہے، ٹیئرفنڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ساجد گلزار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت ہم نے کوشش کی ہے کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ کچرا مکس نہ ہو، ہریالی حب پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے لئے مختص کی گئی ہے اس طرح آرگینک اور ری سائیکل والی اشیاء کو الگ کرنے کے بعد لینڈ فل سائٹ پر پہنچنے والے کچرے میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں دو، ڈسٹ بن کا تصورمتعارف کرایا گیا ہے، جس کے لئے رہائشیوں اور مقامی کمیونیٹیز کو آگاہی دی گئی کہ وہ خشک کچرے اور کچن کے فضلے کو آسانی سے ری سائیکلنگ کے لیے مخصوص ڈبوں میں الگ کریں۔اشعر لائل، MEL-R کوآرڈینیٹر، نے اقوام متحدہ کے چار SDGs میں ان کے تعاون پر روشنی ڈالی: SDG 3 (اچھی صحت اور بہبود)، SDG 11 (پائیدار شہر اور کمیونٹیز)، SDG 12 (ذمہ دارانہ کھپت اور پیداوار)، اور SDG 13 (موسمیاتی عمل)، ورکشاپ کے دوران، سید جنید بشیر، اسٹیک ہولڈر اور کمیونٹی انگیجمنٹ کوآرڈینیٹر نے ہریالی حب پروجیکٹ کی کامیابی میں درپیش اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شرکاء میں سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں، میڈیا کے عملے، اور ہریالی حب کے عملے نے شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ