ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی اوراینگرو انرجی لمیٹڈ کے درمیان معاہدے کے مطابق کچرے سے ایندھن بنانے کے پلانٹ کی فزیبلیٹی اسٹڈی کے حوالے سے اینگروانرجی کے نمائندہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اوراینگرو انرجی لمیٹڈ کے درمیان معاہدے کے مطابق کچرے سے ایندھن بنانے کے پلانٹ کی فزیبلیٹی اسٹڈی کے حوالے سے بریفنگ، اسٹڈی کے لئے جو بھی تعاون درکار ہے فراہم کیا جائے گا۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ
کراچی()ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی اوراینگرو انرجی لمیٹڈ کے درمیان معاہدے کے مطابق کچرے سے ایندھن بنانے کے پلانٹ کی فزیبلیٹی اسٹڈی کے حوالے سے اینگروانرجی کے نمائندہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اجلاس میں کہا کہ فیزیبلیٹی اسٹڈی کے لئے جو بھی تعاون درکار ہے فراہم کیا جائے گاانہوں نے نمائندہ افسران کو بتایا کہ کچراچننے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور چند مہینوں میں 30 سے زائد ایف آئی آراور متعدد کچرا چننے والے اورغیر قانونی طریقے سے کچرا حاصل کرکے کاروبار میں ملوث افراد اور گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچرے کی مقدار اور توانائی کی استعداد کو چیک کرنے کے لئے کمپنی کو جو بھی ڈیٹا یا تعاون درکار ہوگا وہ ایس ایس ڈبلیوایم بی فراہم کرے گا۔آرڈی ایف (Refuse-derived fuel) ایندھن کا بہترین نعم البدل ہوگا اور کچرے سے نجات کا ایک پائیدار حل بھی۔ یہ شہر کلین اینڈ گرین کرنے کی جانب اقدامات کا حصہ ہے۔ اینگروانرجی لمیٹیدکے نمائندہ وفد نے پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ میں مطالعاتی مقصد، معلومات اورمٹیریل فیکٹس فراہم کئے۔انہوں نے بتایا کہ کچرے کے سیمپلنگ کے بعد جو نتائج حاصل ہوئے ہیں اس میں کچھ چیلینجز کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ کچرے کو لینڈ فل سائٹ پہنچنے تک اسکے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈاقدامات کرے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ ہم ماحول دوست توانائی کے منصوبے کو نافذ اور اسے فروغ دینے کے منتظر ہیں جوکہ آنے والی نسلوں کے لئے روشن اور پائیدار مستقبل کی ضمانت ہوگا۔اجلاس میں ایگزیکٹوڈائریٹرآپریشن غلام عباس میمن، ڈپٹی ڈائریکٹرآفتاب احمد،کنسلٹنٹ فرحان لودھی ودیگر موجود تھے۔