Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

اہم شاہراہوں کی دھلائی کا کام جاری، ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا علاقوں کا تفصیلی دورہ

Dated: 07-12-23
اہم شاہراہوں کی دھلائی کا کام جاری، ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا علاقوں کا تفصیلی دورہ، کچرے کے پوائنٹس اورسڑکوں کے کنارے سے مٹی فوری صاف کرنے کی ہدایت
کراچی() منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ نسیم الدین میرانی کی ہدایت پراہم شاہراہوں ایم اے جناح روڈ، اور صدر کی سڑکوں کو دھویا گیاخصوصی صفائی مہم کے دوران گرین بیلٹ، فٹ پاتھوں کی صفائی کا کام انجام دیا گیا اور کچرا اور مٹی صاف کی گئی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کیا اور مزید کچرے کے پوائنٹس کو بھی فوری صاف کرنے کی ہدایت کی جبکہ سڑکوں کے کنارے سے مٹی کی صفائی کا کام بھی جاری ہے انہوں نے ضلع شرقی میں شہید ملت روڈ، ٹیپو سلطان روڈ، سرشاہ سلیمان روڈ،عالمگیر روڈ، یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ، صہبا اختر روڈ، جیل روڈ، علامہ شبیرعثمانی روڈ، ابولحسن اصفہانی روڈ، شاہراہ فیصل روڈ، شاہراہ قائدین روڈ، ضلع وسطی میں سخی حسن روڈ، شیرشاہ روڈ، نیوکراچی زون و دیگر اضلاع میں دورہ کرکے صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔متعدد اضلاع میں سڑکوں کی دھلائی اور مکینیکل سوئپنگ کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دورے کے دوران یارڈ کا دورہ کرکے مشینری کا بھی معائنہ کیا اس کے علاوہ جی ٹی ایس پر کچرا وزن کرنے کے عمل کو بھی چیک کیا۔انہوں نے نجی کمپنیزکو ہدایت کی کہ ٹاسک مینجمنٹ پر ایک دن پہلے عملے اور مشینری کے تفصیلات شیئر کریں اور اسکے مطابق کام کریں۔ یوسی وائز مائکرومینجمنٹ کی ہدایت بھی دی انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کریں تاکہ مانیٹرنگ کا عمل آسان اور شفاف بنایا جا سکے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کچرے کی گاڑیاں ترپال سے ڈھک کر آمدورفت کو یقینی بنائیں۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے تمام افسران ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی