...
Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

شن عید میلاد النبی کے سلسلے میں اہم شاہراہوں، جلوسوں کے راستوں،مساجد و امام بارگاہ کے اطراف صفائی ستھرائی،عرق گلاب پانی کا چھڑکاؤ،چونے کا چھڑکاؤو دیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں اہم شاہراہوں، جلوسوں کے راستوں،مساجد و امام بارگاہ کے اطراف صفائی ستھرائی،عرق گلاب پانی کا چھڑکاؤ،چونے کا چھڑکاؤو دیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت، عوام کی سہولت کے لئے جلوس کے راستوں پر کیمپ، اضافی عملہ، مکینیکل سوئپنگ اور راہنمائی کے ذریعے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا

کراچی ( ) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، فواد غفار سومرو نے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں اہم شاہراہوں، جلوسوں کے راستوں،مساجد و امام بارگاہ کے اطراف صفائی ستھرائی،عرق گلاب پانی اورچونے کا چھڑکاؤو دیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عوام کی سہولت کے لئے جلوس کے راستوں پر کیمپ، اضافی عملہ، مکینیکل سوئپنگ اور راہنمائی کے ذریعے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ 12ربیع الاول کے دن تمام کیمپوں پر عوام کی سہولت کے لئے پانی اور شربت کا بھی انتظام کیا جائے گا۔جبکہ شہریوں کی راہنمائی اور شکایات کے ازالے کے لئے کیمپوں میں عملہ موجودرہے گا۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہدایت پر متعلقہ افسران نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا اور علماء و منتظمین سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے متعلقہ افسران اور کمپنیز کے نمائندگان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس مہینے میں عوام کی خدمت کریں اور شکایات کا موقع نہ دیں۔انہوں نے مزیدہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹری عملہ جلوس کے دوران مسلسل صفائی کے لئے تعینات کئے جائیں جوجلوس کے دوران بھی بروقت کچرا چننے کا کام انجام دیں گے۔بالخصوص مرکزی جلوس والی شاہراہوں نشتر روڈ سے ایم اے جناح روڈ اور تمام چھوٹے بڑے جلوس کے راستوں اور مساجد کے اطراف صفائی کا عملہ موجود رہے گا۔ دیگر تفصیلات میں شکایتی مراکز24 گھنٹے فعال ہیں۔ شہریوں کی شکایات اور انکے ازالے کے لئے شکایت 1128 پردرج کرائی جا سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی