ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ورلڈ بینک کی کنسلٹنگ فرم ای وائی فورڈکے عہدیداران کے ساتھ اجلاس
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ کی ورلڈ بینک کی کنسلٹنگ فرم کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ، کچرے سے بائیوگیس وتوانائی بنانے اورسرکلراکانومی کے سلسلے میں آگاہی ورک شاپ کا انعقادجلدکیا جائے گا،موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر ماحول کو صاف رکھنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر کو موثر حکمت عملی مرتب دینے کی ضرورت ہے۔
کراچی ( ) ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ورلڈ بینک کی کنسلٹنگ فرم ای وائی فورڈکے عہدیداران کے ساتھ اجلاس میں کچرے سے بائیوگیس وتوانائی بنانے اورسرکلراکانومی کے سلسلے میں آگاہی ورک شاپ جلدمنعقد کرنے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی، اس موقع پرڈائریکٹر سسٹین ابیلیٹی کنسلٹنگ اینڈ کلائیمنٹ چینج،زہرہ انیک،پارٹنر کنسلٹنک عباس علی، کنسلٹنٹ انوائرنمنٹ ایس ایس ڈبلیو ایم بی فرحان لودھی موجود تھے۔ زہرہ انیک نے اس موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر ماحول کو صاف رکھنے اور کچرے کو قابل استعمال بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر کو موثر حکمت عملی مرتب دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس ڈبلیوایم بی نے اپنے کام میں کافی مہارت حاصل کرلی ہے اور اچھی مقدار میں کچرا حاصل کرکے لینڈ فل سائٹ پہنچایا جا رہا ہے جس سے کچرے سے ممکنہ فوائد حاصل کرنے کے لئے پائیدارماڈل بنانے پر کام جاری ہے اس طرح شہریوں کوبائیوگیس اور کچرے سے توانائی حاصل کرنے کی آگاہی بھی ہوسکے گی اس سلسلے میں ایسے اسٹیک ہولڈر جو کچرے کو بائیوگیس اور توانائی بنانے اور استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ایس ایس ڈبلیوایم بی کے ساتھ اشتراک کرکے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورک شاپ کا مقصد کچرے کو قابل استعمال بنانے کے پائیدار ماڈل کی جانب انکی توجہ دلانا اورمثبت اقدامات کی طرف پیش رفت ہے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ ہم کچھ سالوں سے پائیلیٹ پروجیکٹ پر کام کر کررہے ہیں جس میں ہریالی حب، بائیوگیس ڈوم، اور حیدرآباد میں پلاسٹک سے مین ہولز کے ڈھکن بنانے کا پروجیکٹ قابل ذکر ہے جبکہ بھینس کالونی میں جانوروں کے فضلے سے بائیوگیس بنانے کے پروجیکٹ کے لئے اسٹڈی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈبینک کے تعاون سے یہ پیش رفت قابل ذکر اقدام ہوگا جس میں متعلقہ اداروں کے ساتھ اس مقصد کے لئے روابط مضبوط کرنے اور اہداف کے حصول کے لئے اقدامات شامل ہونگے۔