Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ترکیہ کمپنی آئسس کے زیرِ اہتمام ورلڈکلین اپ ڈے کے موقع پرپارک کی صفائی اورآگاہی مہم کا انعقاد

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ترکیہ کمپنی آئسس کے زیرِ اہتمام ورلڈکلین اپ ڈے کے موقع پرپارک کی صفائی اورآگاہی مہم کا انعقاد، شہر کو صاف رکھنے کی مثبت تبدیلی کے لئے شہری تعاون کریں، یہ عمل صفائی کے ساتھ شہر کی معیشت کی بہتری اور کچرے کو قابل استعمال بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، صفائی کے بعد50 پودے لگائے گئے

کراچی ()ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی ہدایت پر ضلع جنوبی میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دینے والی ترکیہ کمپنی آئسس کے زیرِ اہتمام ورلڈکلین اپ ڈے کے موقع پرشہید بے نظیر پارک کی صفائی اورآگاہی مہم کا انعقادکیا گیا، اس موقع پرایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کمپنی کے نمائندگان،ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے علاوہ علاقے کے نوجوان اوربچوں نے مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے تمام رضا کاروں اورترکیہ کمپنی کے نمائندگان کے ساتھ پارک کی صفائی میں حصہ لیا۔بعد ازاں پارک میں 50 پودے لگائے گئے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس موقع پر کہا کہ شہر کو صاف رکھنے کی مثبت تبدیلی کے لئے شہریوں کا تعاون بہت اہم ہے، یہ عمل صفائی کے ساتھ شہر کی معیشت کی بہتری اور کچرے کو قابل استعمال بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کرنا ہمارابنیادی فریضہ ہے لیکن شہر کو صاف رکھنا ہر شہر ی کا فرض ہے آج کلین اپ ڈے کے موقع پر شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں شہر صاف ہوگا تو ماحول صاف رہے گا اس مہم کا مقصدشہریوں اور بالخصوص خواتین، نوجوان اوربچوں کو اس مہم کا حصہ بنانا ہے۔ تھوڑی سے کوشش سے اگرکچرا باہر پھینکنے کے بجائے صرف ڈسٹ بن میں ڈالیں تو شہر کو صاف رکھنے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی