Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

ورلڈکلین اپ ڈے کے موقع پرفیرئیر ہال پارک میں شہرکی صفائی رکھنے سے متعلق آگاہی مہم کا انعقادکیا گیا،اس موقع پر مختلف این جی اورز نے شرکت کی

dated:21-09-25
ورلڈکلین اپ ڈے کے موقع پرفیرئیر ہال پارک میں شہرصاف رکھنے سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد، مختلف این جی اورز کی شرکت، بچوں، نوجوانوں، اور خواتین نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، چھوٹی کوشش بڑی مثبت تبدیلی کا باعث بنتی ہے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ

کراچی () ورلڈکلین اپ ڈے کے موقع پرفیرئیر ہال پارک میں شہرکی صفائی رکھنے سے متعلق آگاہی مہم کا انعقادکیا گیا،اس موقع پر مختلف این جی اورز نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی،ایم سی ماڈل ٹاؤن محمد ابراہیم، لیٹس ڈو اٹ (Let’s Do IT)کے سربراہ عبدالحق،ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی ممبر امبرین، قر ۃ العین، سی ای او، ای ایچ ڈبلیوایم ایس ضیازبیری، کراچی یونیورسٹی میرین بائیولوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہناز راشد کے علاوہ بچوں، نوجوانوں، اور خواتین نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اس موقع پر پارک سے کچرا اٹھا کر بیگز میں ڈالا گیا اور پارک مکمل صاف کیا گیا ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی کوشش بڑی مثبت تبدیلی کا باعث بنتی ہیں جب ہم بچوں کے ساتھ کسی پارک یا تفریحی مقام پر جاتے ہیں تو اپنے ساتھ ایک بیگ بھی رکھیں تاکہ وہاں کچھ کھائیں تو اسکے ریپر، ٹشو پیپر وغیرہ پارک میں یا تفریحی مقام پر یا گاڑی سے باہر پھینکنے کے بجائے بیگ میں رکھتے رہیں اور بعد میں ڈسٹ بن میں ڈال دیں یہ کام ہر شہری کرسکتا ہے اگر ہم سوچیں کہ شہر کی صفائی کا کام صرف حکومت کا کام ہے تو ہم ترقی یافتہ معاشرے میں کبھی داخل نہیں ہوسکیں گے ترقی یافتہ ممالک کے شہری اپنی ذمہ داری بخوبی جانتے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہیں لہذا سوچ بدلنے کی ضرورت ہے رویہ بدلنے ضرورت ہے اگر ہم سوچتے ہیں کہ ایک چھوٹی سی کوشش سے کیا بدلے گا جب سب اپنی چھوٹی کوشش کریں گے تو یہ اجتماعی طورپر ایک بڑاکام ہوگا اور شہر کو صاف رکھنے کی مثبت تبدیلی کے لئے اہم ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ میں کلین اپ سوسائٹی جیسے پروگرام رکھے جائیں جو طلباء میں صفائی رکھنے کا شعور اجاگر کریں، اوریوسی کی سطح پر محلہ کمیٹیز بنائی جائیں جو ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ساتھ مل کر صفائی کی آگاہی کے لئے کام کریں۔عوام کا تعاون شہر کی معیشت کی بہتری اور کچرے کو قابل استعمال بنانے میں بھی مددگارثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کرنا ہمارابنیادی فریضہ ہے لیکن شہر کو صاف رکھنا ہر شہر ی کا فرض ہے آج کلین اپ ڈے کے موقع پر شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں شہر صاف ہوگاتو ہم اور ہمارا خاندان صحت مند ہوگا۔ اس موقع پر این جی اوز کے ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی