Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

سندھ حکومت اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام8اگست سے جاری جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں صوبائی وزراء سعید غنی اور ناصر حسین شاہ نے شاہراہ قائدین کیمپ کا دورہ کیا

صوبائی وزراء سندھ کی جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پرشاہراہ قائدین کیمپ کا دورہ، فلوٹ کا افتتاح، پرچم کشائی،پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تصاویر گیلری کے سامنے شمعیں روشن کی گئی، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور ناصر حسین شاہ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہا،شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی ( )سندھ حکومت اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام8اگست سے جاری جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں صوبائی وزراء سعید غنی اور ناصر حسین شاہ نے شاہراہ قائدین کیمپ کا دورہ کیا، تقریب میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ شیخ، سیکریٹری مبین شیخ، ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کے علاوہ دیگر افسران اورعوام نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو شاندار پروگرام منعقد کرنے پرپوری ٹیم کو سراہا انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام عوام کو نہ صرف تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں ہماری افواج نے فتح حاصل کی اس خوشی میں یہ پروگرام جذبے سے سرشارپاکستانی قوم اور افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کئے گئے ہیں، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائی جائے گی لہذایہ تقریبات پاکستانی عوام کے لئے ہے آزادی کی خوشیاں ایک ساتھ منانی ہے۔ صوبائی وزیرناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان ہماری شان ہے جشن آزادی ہر سال آتی ہے لیکن اس سال اس جشن آزادی ایک نئے جوش اور جذبے سے منائی جا رہی ہی اس جشن میں فتح کا جشن بھی شامل ہے ہمیں فخر ہے پاکستانی ہونے پر ہمیں فخر ہے اپنی افواج پر، انہوں نے مزید کہا کہ سب اپنے گھروں، گاڑیوں پر پاکستان کا جھنڈالگائیں اور جشن آزادی بھرپور انداز سے منائیں۔ اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی نے فلوٹ کا افتتاح کیافلوٹ پورے کراچی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے تمام کیمپوں تک پہنچے گا فلوٹ پر پاکستان کے مونومنٹ، اور آرٹس ملی نغمے پیش کریں گے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس موقع پر پرچم کشائی کی اور پاکستان کے شہداء اور ہیروزکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تصاویر گیلری کے سامنے شمعیں روشن کی۔جشن آزادی کی تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی