سندھ لوکل گورنمنٹ، کمشنرکراچی اور مئیر کراچی کی ہدایت پر اس سال جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی صدارت میں اجلاس ہو ا
جشن آزادی بھرپو رانداز میں منائی جائے گی،اس سال تھیم “آزادی قائدین کے ساتھ ” سے پروگرام کا آغازکیا جائے گا، اجلاس میں انتظامات کے سلسلے میں حکمت عملی مرتب دے دی گئی
کراچی ( )سندھ لوکل گورنمنٹ، کمشنرکراچی اور مئیر کراچی کی ہدایت پر اس سال جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی صدارت میں اجلاس ہو ا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ شیخ، سندھ سالڈ ویسٹ میں صفائی کا کام انجام دینے والی نجی کمپنیز کے عہدیداران، متعلقہ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایم کیوب کمیونیکیشن کے سی ای او،و دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی بھرپورانداز سے منائی جائے گی جس کی تھیم “آزادی قائدین کے ساتھ” رکھی گئی ہے جس کا مقصد پاکستان کی حفاظت کرنے والے ان تمام ہیروز، شہداء کو اور جو پاکستان کی حفاظت و سلامتی کے لئے لڑتے ہیں اور پاکستان کی فتح میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اس مہینے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہیں جب پاکستان کی فورسس نے بین الاقوامی سطح پر عزت اور پزیرائی حاصل کی ہے۔اجلاس میں ای ڈی فنانس نے بریفنگ میں بتایا کہ کمشنر کراچی کی ہدایت پرایک نجی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی، مختلف پروگرام مرتب دے رہی ہے،پروگرامز میں شہدا اور ہیروز کی فوٹو گیلری بنائی جائے گی، شاہراہ قائدین پر لائٹنگ، اور جھنڈے لگائے جائیں گے، تمام اضلاع میں سجی ہوئیں گاڑیاں چلائی جائیں گی، فیرئر ہال میں فیملی فیسٹیول، آتش بازی،میوزیکل پروگرام و دیگر پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے اگلے ہفتے تمام پروگرامز کے حوالے سے مکمل شیڈول جاری کیا جائے گا۔