Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

ڈبلیو ڈبلیو ایف اور سہارا سے سلا آرگنازیشن کے تعاون سے ساحل سمند رکی صفائی مہم میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے خصوصی شرکت کی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف اور سہارا سے سلا آرگنازیشن کے تعاون سے ساحل سمندر کی صفائی مہم میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی خصوصی شرکت، این جی اوز کے اقدام کو سراہا، تمام ادارے، شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں گے تو شہر صاف رہے گا۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ

کراچی ( )ڈبلیو ڈبلیو ایف اور سہارا سے سلا آرگنازیشن کے تعاون سے ساحل سمند رکی صفائی مہم میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے خصوصی شرکت کی۔مہم میں خواتین، نوجوان اور بچوں نے شرکت کی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا پروجیکٹ “ایک قدم اور” ایک صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کے لئے ہم سب متحد ہیں۔ساحلوں کی حفاظت اورماحولیاتی بیداری کے لئے کمیونٹیز کا اکھٹا ہونا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے این جی اوز کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے، شہری اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں گے تو شہر صاف رہے گا۔کچرا صرف کچرے دان میں ڈالیں گے تو یہ کچرا ہمارے ندی نالوں اور ساحلوں پر نہیں پھیلے گا، اور بیماریوں میں اضافے کا باعث نہیں بنے گا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے ساحل سمندر سے کچرا اٹھا کر تھیلیوں میں بند کیا جیسے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے عملے نے محفوظ طریقے سے مقررہ جگہ پر پہنچانے میں مدد کی۔