Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈ ی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کے ہمراہ بوہرہ کمیونٹی کے علاقوں کا دورہ کیا

کراچی ( ) میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈ ی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کے ہمراہ بوہرہ کمیونٹی کے علاقوں کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران بوہرہ کمیونٹی کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی، انہوں نے کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے عیدالاضحی انتظامات کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولت کی فراہمی پہلی ترجیحی ہے اس سلسلے میں عوام کی سہولت کے لئے ساتوں اضلاع میں زون وائز آلائش کلیکشن پوائنٹس بنادئیے گئے ہیں اور شہریوں کی راہنمائی کے لئے سالڈ ویسٹ کے نمائندوکے علاوہ اسکاؤٹ کے نمائندے بھی موجود ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائٹ پر محفوظ طریقے سے آلائشوں کو خندقوں میں دفن کرنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں اس موقع پر انہوں نے بوہرہ کمیونٹی کے علاقے شبیرآباد، حیدری، صدر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔بوہرہ کمیونٹی سے ملاقات کے دوران کمیونٹی نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈرکے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جب سے سندھ سالڈ ویسٹ نے انتظام سنبھالا ہے آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کا کام منظم انداز میں کیا جا رہا ہے۔ بوہرہ کمیونٹی نے مئیر کراچی کی سربراہی میں کئے گئے بہترین انتظامات کا شکریہ ادا کیا، دیگر تفصیلات کے مطابق بوہرہ کمیونٹی کے علاقوں سے آلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ کردیا گیا ہے۔مئیر کراچی نے آلائشیں اٹھانے کے بعد فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت کی۔ بعد ازاں میئرکراچی اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے سہراب گوٹھ لیاری ایکسپریس وے گرین بیلٹ پر لگائے گئے “آئی لوکراچی “کے ایریا میں پودا لگایا انہوں نے کہا کہ شہر میں شجرکاری کو فروغ دیا جائے گا،شہری بھی پودے لگائیں اور مہم کا حصہ بنیں۔