سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی صدارت میں ضلع شہید بے نظیرآباداور ضلع میر پورخاص میں کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے جی ٹی ایس اورلینڈ فل سائٹ کے لئے جگہ کی شناخت کے عمل کوتیز کرنے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔
ضلع شہید بے نظیرآباداور میر پورخاص میں جی ٹی ایس اورلینڈ فل سائٹ کے لئے جگہ کے انتخاب کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
کچرے کو ری سائیکل کرنے کی موثر حکمت عملی سے ماحول صحت مند اور مناسب جگہ کو زیادہ عرصہ کے لئے استعمال میں لایا جا سکے گا۔ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ
کراچی ()ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی صدارت میں ضلع شہید بے نظیرآباداور ضلع میر پورخاص میں کچرے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے جی ٹی ایس اورلینڈ فل سائٹ کے لئے جگہ کی شناخت کے عمل کوتیز کرنے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مئیرضلع میرپور خاص،ڈی سی ضلع شہید بے نظیرآباد، اے ڈی سی ضلع میرپورخاص، میونسپل کمشنرضلع میرپور خاص، میونسپل کمشنر شہید بے نظیرآباد، ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ایس ایس ڈبلیو ایم بی، کنسلٹنٹ انوائرمنٹ و دیگر موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کام کے آغاز کے لئے بنیادی مسئلہ کچرے کو اٹھانے کے بعد محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کا عمل ہے جس کے لئے آبادی سے دور جگہ کی ضرورت ہے متعلقہ ضلع انتظامیہ اس سلسلے میں زمین کی شناخت کا عمل تیز کریں تاکہ کچرے کو گھروں سے اٹھانے کے کام کا آغاز جلد کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچرے کو ری سائیکل کرنے کی موثر حکمت عملی سے ماحول صحت مند اور مناسب جگہ کو زیادہ عرصہ کے لئے استعمال میں لایا جا سکے گا۔ متعلقہ انتظامیہ کے تعاون سے کچرے کو ریسائیکل کرنے کے منصوبے پر بھی کام کریں گے۔جی ٹی ایس اورلینڈ فل سائٹ کے لئے ناکافی جگہیں مسائل کاسبب بن سکتی ہیں اورماحولیاتی خطرات اور صحت کے خدشات کوبھی بڑھاسکتی ہیں۔ موثر حکمت عملی تمام مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع میں لینڈ فل سائٹ کے لئے زمین کی تلاش اور موجودہ شناخت کی گئی زمین کوجی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ کے لئے استعمال میں لانے کے حوالے سے جلد حکمت عملی مرتب دیں۔ علاوہ ازیں جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ کے لئے مزید زمین تلاش کریں۔ ماڈرن ویسٹ مینجمنٹ کے لئے شہریوں کو آگاہی دیں اور منصوبے تیار کریں تاکہ کچرے کی مقدار میں نہ صرف کمی لائی جا سکتی ہے بلکہ شہر کوماحول دوست بنایا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اضلاع میں کام کا آغاز کرنے کے لئے کونسل ریزولوشن بھی درکار ہے۔اس موقع پرمئیر ضلع میرپورخاص اور ڈی سی ضلع شہید بے نظیرآبادنے یقین دہانی کرائی کہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے گا اور جلد ہی شناخت کی گئی زمین کے علاوہ جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹ کے لئے مزید جگہیں تلاش کی جائیں گی اور تمام قانونی کاروائی مکمل کی جائے گی۔