سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ کی تمام نجی کمپنیزکو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور کسی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنے کچرے کی آمدورفت میں استعمال ہونے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی ہدایت کردی، جوگاڑیاں بغیر فزیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ،بغیرترپال اور اوورلوڈ سڑکوں پر آئیں گی ان پر جرمانے عائد کئے جائیں گے، تمام گاڑیوں کی ویریفکیشن کے لئے ہر گاڑی پر بارکوڈ لازمی ہونا چائیے۔
کراچی() ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ کی تمام نجی کمپنیزکو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور کسی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کی آمدورفت میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں ٹرک، ڈمپر،منی ٹیپر،کمپیکٹر، ٹرے کمپیکٹراور پی سی ٹی ایس کی فزیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازمی ہے کچرا کی آمدورفت میں استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں ترپال سے کور کی جائیں گی اور کسی بھی گاڑی کوکچرے سے اوورلوڈ نہیں کیا جائے گا جس سے کچرا سڑکوں یا علاقوں میں پھیلے اور آلودگی کا باعث بنے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایسی تمام گاڑیوں کو چیک کریں اور معیار کے مطابق نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈرائیور لائسنس بھی چیک کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن غلام عباس میمن، ڈائریکٹر ایم اینڈ ای صابر شاہ متعلقہ ضلع انچارجز اور نجی کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے مزید ہدایت دی کہ تمام گاڑیوں کی ویریفیکیشن کے لئے ہر گاڑی پر بارکوڈلگانالازمی ہے تاکہ گاڑیوں کو غلط استعمال سے روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کمپنیز رپورٹ دیں کہ اس سلسلے میں کتنے دن میں تمام ضروری کاروائی مکمل کی جائے گی ٹائم لائن گزرنے کے بعد تمام قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کچرے کی لینڈ فل سائٹ آمدورفت کسی صورت معطل نہیں ہونی چاہئے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پلان بی ضرورمرتب دیں اور اس پر عملدرآمد کریں۔