سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
سنده سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا ترکی کمپنی ائسس (AYSIS) کے ساتھ مل کر کراچی کی صفائی کے کام کا اغاز ۔
اپنی کمپلین رجسٹر کروانے کے لیٔے 1128 پر رابطہ کریں ۔
کچرا کھلی جگہ پر پھینکنے سے گریز کریں ۔
ضلع جنوبی میں گیلے کچرے اور جانور کے فضلے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پائلیٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے مئیرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈی(ایس ایس ڈبلیو ایم بی) طارق علی نظامانی کے ہمراہ کے ایم سی ورکشاپ کا دورہ کیا
ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پائلیٹ پروجیکٹ کا آغاز خوش آئند ہے۔مئیرکراچی کا ضلع جنوبی میں بائیو گیس پلانٹ کے جدید پائلٹ پروجیکٹ کا معائنہ کیاگھر گھر سے کچرا اٹھانے کے بعد قابل استعمال بنانے کے اقدامات پر کام شروع کردیا گیا ہے،ہر اضلاع میں ریسائیکل پلانٹ لگا کر کچرے کوکم کرنے اور قابل استعمال بنانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
کراچی ( )ضلع جنوبی میں گیلے کچرے اور جانور کے فضلے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پائلیٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے مئیرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈی(ایس ایس ڈبلیو ایم بی) طارق علی نظامانی کے ہمراہ کے ایم سی ورکشاپ کا دورہ کیا اور بائیو گیس پلانٹ کے جدید پائلٹ پروجیکٹ بائیوڈوم کا معائنہ کیا جسے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور آیسس انٹرنیشنل (Aysis International) کی مشترکہ کاوشوں سے نصب کیا گیا ہے۔میئر کراچی نے دورے کے دوران پروجیکٹ شروع کرنے کے شاندار اقدام کو سراہتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور آئسس انٹرنیشنل کی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس اورکھاد بنانے کے پائلیٹ پروجیکٹ کا آغاز خوش آئند ہے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے بعد قابل استعمال بنانے کے اقدامات پر کام شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر اضلاع میں ریسائیکل پلانٹ لگا کر کچرے کوکم کرنے اور قابل استعمال بنانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزیدبڑے پروجیکٹ کے لئے جگہ کا انتخاب کریں جو بھی تعاون درکار ہوگا فراہم کیا جائے گاانہوں نے ہدایت کی کہ پائلٹ پروجیکٹ کو جلد ہی ایک بڑی سطح تک بڑھایا جائے، جس سے کراچی کو مزیدصاف ستھرا بنانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر منظور شیخ، آیسس انٹرنیشنل کے جنرل منیجروراثت وارث، آیسس انٹرنیشنل کے ٹیکنیکل جنرل مینیجر مسٹر میٹن ٹیکن(Metin Teken) و دیگر افسران موجود تھے۔ آئسس کے جنرل مینیجر نے بائیوڈوم کے کام کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ یہ 5m³ ماڈل ہے جس میں روزانہ 10 کلو گرام خوراک کا فضلہ بشمول سبزیوں کے چھلکے، پھلوں کے چھلکے اور کھانے کا فضلہ ڈالا جاتا ہے جبکہ نچلی سطح پر جانورکا فضلہ پھیلایا جاتا ہے اس کے بعد یہ اسے بائیو گیس میں تبدیل کردیا ہے اس گیس کو کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل میں باقی بچ جانے والے فضلے سے آرگینک کھاد تیار کی جاتی ہے اس عمل سے روزانہ تقریباً 3 کلو بائیو گیس پیدا ہوتی ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ ہم نے تمام اضلاع میں گھروں سے کچرا علیحدہ علیحدہ لینے کی ہدایت کی ہے اور ریسائیکل ہونے والے کچرے کو علیحدہ کرکے ہریالی حب پہنچارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کچرے کو قابل استعمال بنانے کے اقدامات کئے جا سکے۔