Skip to content Skip to main navigation Skip to footer

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے عیدلااضحی کے دوسرے دن آلائشوں کو اٹھانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کے دورے کئے، انہوں نے ضلع ملیر، ضلع جنوبی لیاری اورضلع کورنگی و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

کراچی( )مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ نے عیدلااضحی کے دوسرے دن آلائشوں کو اٹھانے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کے دورے کئے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے عید کے تینوں روز آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کی خود نگرانی کی۔انہوں نے ضلع ملیر، ضلع جنوبی لیاری اورضلع کورنگی و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور انتظامات کے بارے میں پوچھا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا میئر کراچی نے کہا کہ ہمارا تمام عملہ سڑکوں پر مجھ سمیت موجود ہے۔ہم کراچی والوں کو مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز سے شام 4 بجے تک 68 ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں۔میونسپل ادارے، سالڈ ویسٹ اور بلدیاتی عملہ متحرک ہے۔کلیکشن پوائنٹس سے رات تک آلائشیں اٹھا کر وہاں چونے کا چھڑکاؤ کیاجا رہا ہے۔عید قربان کے تینوں روز یہ آپریشن مکمل کرنے کے بعد کلیکشن پوائنٹس پر چونا، کلورین اور اسکے بعد گلاب کے عرق کا چھڑکاؤ کیا جائے گا تاکہ کلیکشن پوائنٹس پر بیکٹریاز کا خاتمہ ہو روزانہ کی بنیاد پر کلیکشن پوائنٹس پر فیومیگیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اختیارات کا رونا رونے کے بجائے عوام کی خدمت پر عمل پیرا ہیں اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔یہ ہماری زمہ داری ہے جو پوری کریں گے۔عید پر دونوں دن ہمیں کراچی کے عوام کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے کہیں سے کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔انشاء اللہ ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ عید کے دوسرے روزبھی کے ایم سی، سالڈ ویسٹ،متعلقہ ٹاون، یوسیز اور دیگر محکموں کا عملہ گراؤنڈ پر موجود ہے تمام منتخب بلدیاتی نمائندے بھی فیلڈ کا دورہ کررہے ہیں۔میں بلدیاتی عملہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ سخت موسم میں بلدیاتی عملہ اپنے فرائض بھرپور طریقے سے انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے عملے سمیت نجی کمپنی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔بعد ازاں میئرکراچی، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مرادسے عید ملنے انکے گھربھی گئے میئر کراچی نے ڈپٹی میئر کو عید کی مبارکباد دی۔ میئر کراچی اور ڈپٹی میئر نے شہر میں عید آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کی کاوشوں کو سراہا۔ ضلع کیماڑی کے دورے کے دوران کیماڑی سے منتخب ایم پی اے آصف خان اور ٹاؤن چیئرمین ہمایوں خان نے میئر کراچی کو بریفنگ دی،انہوں نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ٹاؤن چیئرمین اور ایم پی اے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی، میئر کراچی نے لیاری پہنچے پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماوں، انتظامیہ اور افسران سے بھی بریفنگ لی،لیاری کے میونسپل کمشنر حماد این ڈی خان اور سولڈ ویسٹ کے عملے نے لیاری کے معاملات پر میئر کراچی کو بریفنگ دی، میئر کراچی نے لیاری میں صفائی اور آلائشوُں کو ٹھکانے لگانے کے معاملات پر تمام افراد کو بہتر سے بہتر کام کرنے کی ہدایت دی۔دیگر تفصیلات میں کمانڈ اینڈ کنٹرول اور کمپلین سیل اور واٹس ایپ پرشکایات موصول ہونے پر بروقت متعلقہ افسران تک پہنچائی گئیں جبکہ ڈسٹرکٹ وائز شکایتی سینٹر پر بھی شکایات موصول کی گئی اور تمام شکایات کا 90 فیصد ازالہ یقینی بنایا گیا۔عیدالاضحی آپریشن کے لئے کراچی میں 99 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے ڈمپر لوڈر کے ذریعے بروقت آلائشوں کولینڈ فل سائٹ خندقوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام زونز میں کیمپ لگائے گئے ہیں اورعوام کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ